1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہدیہ ءنعت رسول مقبول ﷺ الحمد للہ بقلم مبشر ڈاہر

Discussion in 'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' started by مبشر ڈاہر, Mar 19, 2015.

  1. مبشر ڈاہر
    Offline

    مبشر ڈاہر ممبر

    Joined:
    Mar 18, 2015
    Messages:
    46
    Likes Received:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    ہدیہ ءنعت رسول مقبول ﷺ

    اربابِ ذوق و محبت سے تصحیح وآراء کی درخواست ہے۔۔

    مرے لب پہ آئی ہے نعت عشقِ سرکارؐ کے ساتھ
    مرے دل کا کوچہ ہے شاد عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    لیا تھا ان سے عرق مانگ اک گلِ زار نے جب
    معطر سب گل تبھی سے ہیں عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    اشارے سےٹوٹ کر چاند بھی ہو چُکا مثالی
    بنا چندا بھی مثل حسن عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    جو چلتے تھے ماؔلک اس ارضِ مقدس پہ برہنہ پا
    بہت اعلی کر گئے نام عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    محبت تو ہے محبت محبت کی مثل کیا دوں
    امر اویسؔ ہیں زمانے میں عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    حبِ تمام ان سے ہے شرط تکمیلِ ایماں کی جب
    مکمل ایماں سبھی کر لو عشقِ سرکارؐ کے ساتھ


    متاءِ ہستی لٹا دوں میں بھی درپہ ان کے سارا
    شہنشاہ بھی ہیں گدا ان کے عشقِ سرکار ؐکے ساتھ


    بندھا رہ دستِ کرم سے تو ان کے سرِ خم ڈاہر
    تو بھی ہو جائے گا با فیض عشقِ سرکارؐ کےساتھ


    مبشرحیات ڈاہر


    الحمد للہ تعالی کثیرا علی نعمۃ التوفیق
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    مبشر ڈاہر likes this.
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ العظیم
     
    مبشر ڈاہر likes this.
  4. مبشر ڈاہر
    Offline

    مبشر ڈاہر ممبر

    Joined:
    Mar 18, 2015
    Messages:
    46
    Likes Received:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نوازش محترم احباب
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم بھائی @مبشرحیات ڈاہر صاحب ۔
    دعا ہے آپ کا ہدیہ عقیدت اللہ کریم اور رسول کریم :drood: کی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین

    اگر شاعرانہ نکتہ نظر سے بات کی جائےتو بصد معذرت عرض ہے کہ اس کلام میں ردیف "عشقِ سرکار کے ساتھ" پر توجہ رکھی گئی ہے
    لیکن وزن اور خاص طور پر "قافیہ" کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔
    آپکی نعت میں ردیف "عشقِ سرکار کے ساتھ" ہے۔ جبکہ اس سے عین پچھلا لفظ " نعت" قافیہ بننا چاہیے تھا۔ یعنی ہر مصرعہء ثانی میں " عشقِ سرکار کے ساتھ" سے پہلے والا لفظ " نعت " کا ہم قافیہ ہونا چاہیے تھا
    مثال کے طور حضرت سید نصیرالدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ کی مندرجہ ذیل نعت دیکھیے
    اب تنگیء داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
    ہیں آج وه مائل بہ عطا، اور بھی کچھ مانگ

    ہر چند کے مولا نے بھرا ہے تیرا کشکول
    کم ظرف نہ بن ہاتھ بڑھا ، اور بھی کچھ مانگ

    سرکار کا در ہے درِ شاہاں تو نہیں ہے
    جو مانگ لیا مانگ لیا ، اور بھی کچھ مانگ

    دے سکتے ہیں کچھ کہ وه کچھ دے نہیں سکتے.
    یہ بحث نه کر ہوش میں آ، اور بھی کچھ مانگ

    سرکار کا در ہے در شاہاں تو نہیں ہے.
    جو مانگ لیا مانگ لیا، اور بھی کچھ مانگ.

    پہنچا ہے جو اس در پہ تو ره ره کے "نصیر" آج.
    آواز پہ آواز لگا، اور بھی کچھ مانگ

    اس نعت میں "اور بھی کچھ مانگ" ردیف ہے۔ جبکہ اس سے پہلے نیلے رنگ والے حروف قافیہ ہیں۔
    حسنِ کلام یہ ہوتا ہے کہ قافیہ کا ہرلفظ صوتی ہم آہنگی کے باوجود نیا لفظ ہو۔
     
    Last edited: Apr 16, 2015
  6. مبشر ڈاہر
    Offline

    مبشر ڈاہر ممبر

    Joined:
    Mar 18, 2015
    Messages:
    46
    Likes Received:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب نعیم صاحب جناب کی محبتوں اور وقت کا شکرگزار ہوں یہ میری اس کے بعد کی کاوش ہے ، اس پر بھی جناب نظر فرمائیں، اور تنقیدی نوٹس دے کر میری رہنمائی فرمائیں جناب کا سپاس گزار رہوں گا
    مبشر ڈاہر
    اس میں شجرا، قافیہ ہے اور نور کا ردیف ہے،
    ہدیہ ء نعت رسول مقبول ﷺ

    ہے چلا جس نور سے، یہ سارا شجرا نور کا
    مصطفی کی ذات ہی ہے، وہ ستارا نور کا


    ٹوٹا پہلا کنگرا تھا، کفر کے ایوا نوں کا
    آمنہ نے دیکھا تھا جب، پہلا دھارا نو ر کا

    چاند بھی مثلِ حسن، صدقہ ہے یہ نعلین کا
    چہر ہِ انور تو ہے اک، شاہ پارا نورکا


    کتنے نازاں سب ہیں آقا، نام پر تیرے غلام
    بر ملا کہتے ہیں ہر دم، تو سہارا نور کا


    یافت تیرے در کی ہے، ہم کو کمالِ زیست بھی
    مشعلِ مہتاب ہے، ہم پر ضَو پارا نور کا


    گھبراؤ نا دیوانو ،اس تنگی ء دوراں سے تم اب
    وحشتوں کے دور میں ہے، اک سہارا نور کا


    جس بھی دامن میں کھلے ہیں، پھول مدحت کےحسیں
    تیرے ہی بحرِ رواں کا،ہے کنارا نور کا


    سب مشامِ جان بھی ہیں ،بس رہے خوشبوؤں میں
    جب سے دیکھا ہے انہوں نے، اک منارا نور کا


    تجھ کو جو ڈاؔ ہر ملا، حسّا ن کا فیضان ہے
    بھر لے دامن کو اسی سے، یہ ہے سارا نور کا

     
    نعیم likes this.
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ عمدہ نعتیہ کلام ۔ بہت سی داد اور دعائیں !
     
    مبشر ڈاہر likes this.
  8. مبشر ڈاہر
    Offline

    مبشر ڈاہر ممبر

    Joined:
    Mar 18, 2015
    Messages:
    46
    Likes Received:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ جناب اور ٹھیروں دعائیں۔
     
    نعیم likes this.

Share This Page