1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مشاہد رضوی: دعا

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by نعت زندگی ہے, Jul 9, 2015.

  1. نعت زندگی ہے
    Offline

    نعت زندگی ہے ممبر

    Joined:
    Jul 9, 2015
    Messages:
    80
    Likes Received:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    دُعا
    از : ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

    خدایا! حاملِ آدابِ بندگی کردے
    ہر این آں سے جدا میری زندگی کردے

    جو کردے خِرمنِ باطل کو راکھ کا تودہ
    تو اہلِ حق کو وہ نمناک شعلگی کردے

    فضاے دہر پہ خوں ریزیاں محیط ہوئیں
    فنا جہان سے یارب درندگی کردے

    زبانِ حال کی گل کاریاں بڑھیں حد سے
    عمل سے منسلک اب میری زندگی کردے

    ہے مست اطلس و کمخواب میں بغفلت قوم
    خدایا! دُور ہماری غنودگی کردے

    شکست و ریخت سے دوچار ہیں مسلماں آج
    اے چارہ گر! تو علاجِ شکستگی کردے

    شرابِ عشقِ نبی دے رضاؔکے صدقے میں
    جدا جنوں سے تو شکلِ ربودگی کردے

    شکستہ ہیں پروبالِ مُشاہدِؔ خستہ
    مرے خدایا! مُداواے خستگی کردے
    ٭
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page