1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چین ہی چین ہو تو کون اس کا در کھٹکھٹائے کون اس سے باتیں کرے۔۔۔۔!!

Discussion in 'اردو ادب' started by دُعا, May 8, 2016.

  1. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    بس بچہ! اللہ دکھ بھری داستان کو بڑے دھیان سے سنتا ہے۔۔۔ کچھ غم مٹا بھی دیتا ہے، کچھ الجھنیں سلجھا بھی دیتا ہے۔۔۔
    لیکن اگر سارے ہی غم سلجھ جائیں تو آدمی اور اس میں بات چیت بند ہوجاتی ہے۔۔
    بیماری نہ ہو تو کوئی ڈاکٹر کے پاس کیوں جائے۔۔۔۔؟

    جھگڑا نہ ہو تو وکیل کس کام کا۔۔؟
    بس خود ہی مصیبت بھیجتا ہے اور خود ہی ثالث بن جاتا ہے۔۔۔ اگر زندگی میں راحت ہی راحت ہو۔
    چین ہی چین ہو تو کون اس کا در کھٹکھٹائے کون اس سے باتیں کرے۔۔۔۔!!


    (بانو قدسیہ)
     
    پاکستانی55 and غوری like this.
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ماں جو سردیوں میں بچے کے گیلے بستر پر خود لیٹ جاتی ہے تاکہ اس کا شیرخوار بیمار نہ ہو اور خود گیلے میں رات بھر سو کر گزارلیتی ہے اور اس ماں کی محبت اور پیار کو اگر ستر سے ضرب دیں تو اللہ تعالی کی شفقت اور محبت کی اکائی بنتی ہے۔

    اندازہ لگائیں اللہ تعالی ہمیں کتنا عزیز رکھتے ہیں مگر ہم ہی ناقص العقل ہیں جو اللہ تعالی کی حکمت کو سمجھ نہیں پاتے۔

    اللہ تعالی کبھی نہیں چاہتے کہ ہم آزمائش کی چکی میں پسیں بلکہ اللہ تعالی جس کو محبوب رکھتے ہیں انھیں ٹیسٹ کرتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالی کی محبت میں کبھی کمی نہیں آتی۔

    جو کام ہر انسان کو سرانجام دینا چاہیے وہی کام جب ایک آدھ انسان کرتا ہے تو ہم اسے بزرگ اور مرشد کہتے ہیں۔ جبکہ وہی اطاعت اور بندگی ہم بھی کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔
     
    دُعا likes this.

Share This Page