1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

:لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیربلوچ کو پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا

Discussion in 'خبریں' started by حنا شیخ, Apr 13, 2017.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    سلام آباد:لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیربلوچ کو پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا.آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملزم کو تحویل میں لیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق عزیر بلوچ پر جاسوسی اور ملکی راز غیر ملکی خفیہ اداروں کو دینے کاالزام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق عزیر بلوچ کو پاک فوج نے آرمی ایکٹ کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔ٹوئٹر پیغام میں آئی ایس پی آر کے سربراہ کا کہنا ہے عزیر بلوچ پر ملک کی جاسوسی اور غیر ملکی خفیہ اداروں کو حساس حفاظتی معلومات دینے کا الزام ہے ۔اس سے قبل گینگ وار کے مرکزی کردار کو جنوری 2016میں پاکستان رینجر ز نے گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ عزیربلوچ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں قتل ،اقدام قتل سمیت بھتہ خوری کے کئی مقدمات درج ہیں ۔ جن میں سے ایک مقدمے میں ملزم کو بری بھی کیا گیا تھا۔ 2013میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کراچی میں آپریشن شروع ہونے سے قبل ملزم بیرون ملک چلا گیا تھا ۔جس پر سندھ حکومت کئی بار ملزم کے سر کی قیمت مقرر کی ۔ عزیر بلوچ نے لیاری میں امن کمیٹی کے نام سے تنظیم قائم کی ۔جس پر ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کی حکومت کے سابق وزیر داخلہ نے پابندی عائد کر دی تھی۔​
    [​IMG]
     
    ھارون رشید likes this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بڑی خبر ہے اب کیا ہوگا
     
  3. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    تشویش کی بات یہ نہیں کہ عزیر نے غیر ملکی خفیہ اداروں کو حساس حفاظتی معلومات مہیا کی ، پریشانی اس بات پر ہونی چاہیے کہ وہ حساس معلومات ایک گینگسٹر کے پاس پہنچی کیسے ۔ ۔ ۔
     
  4. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     

Share This Page