1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “محبت“ پر شعر کہیں

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by عبدالجبار, Nov 17, 2006.

  1. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہاں آپ ایسے اشعار دیں گے جس میں لفظِ محبت استعمال ہو۔

    پہلا شعر حاضر ہے۔

    یہ رکھ رکھاؤ محبت سِکھا گئی اُس کو
    وہ روٹھ کر بھی مجھے مُسکرا کے ملتا ہے​
     
  2. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے اب محبت کرنے والا
    وفا کی شرط سے آزاد ہو گا
     
  3. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    مجھے ہے تم سے محبت مجھے ہے تم پہ یقیں
    مِری قسم کا تمہیں اعتبار ہو کہ نہ ہو​
     
  4. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
    ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
     
  5. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    محبت تھی اُسے لیکن مِرا افلاس جب دیکھا
    پریشاں سی نظر آئی وہ نازوں میں پَلی مجھ کو​
     
  6. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
    تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
     
  7. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    402
    Likes Received:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    ہم محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز
    ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھا
     
  8. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    محبت میں وہ تڑپائیں، ستم ڈھائیں، سزا دیں
    مگر ٹوٹے نہ یارب حوصلہ ٹوٹے ہوئے دل کا​
     
  9. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    محبت میں نہیں‌ہے فرق جینے اور مرنے کا
    اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
     
  10. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    محبت میں تو بس دیوانگی ہی کام آتی ہے
    یہاں جو عقل دوڑائے وہ عاقل ہو نہیں سکتا​
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبت کس کو کہتے ہیں سمندر سے کوئی سیکھے
    ہزاروں دکھ ہیں سینے میں مگر خاموش بیٹھا ہے​
     
  12. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    جفا جو عشق میں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہیں
    سِتم نہ ہو تو محبت کا کچھ مزا ہی نہیں​
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبت ہے کیا چیز ہم کو بتاؤ
    یہ کس نے شروع کی ہمیں بھی سناؤ​
     
    مسکان غنی likes this.
  14. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    مَر مَر کے بنائی ہے یہ تصویرِ محبت
    اب اپنے ہی ہاتھوں سے مٹائی نہیں جاتی

    کِس دل سے یہ کہتے ہو تمہیں دِل سے بُھلا دوں
    ہر روز تو یہ دُنیا بسائی نہیں جاتی​
     
  15. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    وہ تو کچھ ہو ہی گئی تم سے محبت ورنہ
    ہم تو وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں​
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کب یہ سوچا تھا کبھی ایسی بھی حالت ہوگی
    ایسے رسوا تیری گلیوں میں محبت ہو گی​
     
  17. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    محبت کا یہی معیار ہو گا
    جو سَر دے گا وہی سردار ہو گا
    کسے معلوم تھا یہ غم کا عالم
    ہمارے ہی گلے کا ہار ہو گا​
     
  18. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سبق جس کو وفا کا یاد ہو گا
    محبت میں‌وہی برباد ہوگا
     
  19. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    مجھ کو دُشمن کے اِرادوں پہ بھی پیار آتا ہے
    تیری اُلفت نے محبت مِری عادت کر دی​
     
  20. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    محبت محبت محبت یہ کیا ہے محبت
    بتاؤمجھے ذرا کیا ہے یہ محبت
    کہاں ہے یہ محبت
    جو شور ہے اتنا محبت کا

    :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:

    ڈھونڈتا رہا میں محبت کو ہر پل
    پھر بھی دامن رہا خالی کیوں ۔۔۔ :
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ عبد الجبار بھائی ۔۔ بہت پیارا شعر ہے
    بہت اچھے !!
    محبت مجھے ان جوانوں سے
    ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند​
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدر صاحب !
    صدر صاحب ! آپ خود تو ملک کو غلامی میں دھکیل ہی رہے ہیں لیکن شاعری میں آپ آزادی پسند واقع ہوئے ہیں۔ جو منہ میں ۔ جیسے آیا ۔ دے مارا۔ یہاں کونسی پابندی ہے ۔۔۔ ہے نا؟
    یار کچھ خدا کا خوف کریں۔
    آپ کو مرزا غالب کی شراب کے بوتل کے ڈھکنے کی عصمت کا واسطہ کوئی معقول شعر سنایا کریں۔ شکریہ
     
  23. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    اے ابرِ محبت تُو کہیں اور برس جا
    میں ریت کا ٹیلا ہوں مِری پیاس بہت ہے​
     
    فیاض أحمد likes this.
  24. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبت جس کو کہتے ہیں حقیقت اس کی اتنی ہے
    زمانہ غرض کو اپنی محبت نام دیتا ہے​
     
  25. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    اپنا یہ حال کہ جی ہار چُکے لُٹ‌بھی چُکے
    اور محبت وہی انداز پُرانے مانگے​
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ دل ہی تو ناداں تھا تجھے ٹوٹ کے چاہا
    اے میری محبت تجھے الزام بھی دوں کیونکر؟​
     
  27. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
    میری طرح کسی سے محبت اُسے بھی تھی​
     
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب کے برس بے رنگ بہاروں کو دیکھا تو جانا
    اک تیری محبت سے گلشن میں وہ رونق تھی​
     
  29. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    محبت ترک کی میں نے، گریباں سی لیا میں نے
    زمانے اب تو خوش ہو ، یہ زہر بھی پی لیا میں نے

    ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میں
    کہ اب تک کِس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے​
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سرِ محفل تو ہنستے ہیں تنہائی میں روتے ہیں
    یہ اہلِ محبت دنیا والو کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں​
     

Share This Page