1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عربی الفاظ ، عربی لہجے میں

Discussion in 'ادبی طنز و مزاح' started by نعیم, Jun 28, 2016.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ضیا صاحب۔ رمضان مُبارک،
    جواب آیا ۔۔ ارے نہیں نہیں رمضان نہیں ہوتا۔۔ رمدان مُبارک

    ہمارے پڑوسی ضیا صاحب جو چند سال عرب ملک میں گذار کر آئے تھے۔ ، ہاتھوں میں بڑی بڑی سامان سے بھری تھیلیاں لیئے جارہے تھے۔۔۔۔

    رمضان کی پہلی شام تھی ۔
    جیسے ہی ہمارے سامنے سے گزرے، ہم نے کہا:
    ضیا صاحب، رمضان مبارک۔۔۔۔

    جھٹ سے رُکے، پاس بلایا اور سخت لہجے میں بولے:
    آپ شکل سے تو پڑھے لکھے لگتے ہیں۔۔۔۔؟؟

    ہم نے سر جھکا کر جواب دیا:
    جی حضور، کچھ تو پڑھائی کی ہے۔۔۔۔

    کہنے لگے:
    رمدان ہوتا ہے صحیح تلفظ، رمضان نہیں،
    عربی کا لفظ ہے، عربی کی طرح بولا جانا چاہیئے۔۔۔۔

    ہماری غلطی تھی، اِس لیئے سر جھکا کر مان لی، اور کہا:
    آپ صحیح کہہ رہے ہیں دیا صاحب۔۔۔۔

    فوراً چونکے اور کہنے لگے:
    یہ دیا کون ہے۔۔۔۔؟؟

    میں نے مؤدبانہ عرض کیا:
    آپ۔۔۔۔

    فرمایا:
    کیسے بھئی، میں توضیا ہوں۔۔۔۔

    میں عرض کی:
    جب رمضان رمدان ہو گیا، تو پھر ضیا بھی دیا ہوجائے گا، یہ بھی تو عربی کا لفظ ہے۔۔
    ضوآد کا تلفّظ خالی رمضان تک کیوں محدود ہو۔۔۔۔؟؟

    خیر بات ختم ہوئی، ضیا صاحب جانے لگے،
    تو ہم نے پیچھے سے درخواست ڈال دی:

    دیا صاحب، کل افطاری میں بکورے درُور بنوایئے گا، تو ہمیں بھی بھیج دیجیئے گا۔۔۔۔

    فوراً پھڑپھڑا کے بولے:
    یہ بکوڑے کیا چیز ہے بھئی ۔۔۔۔؟؟

    ہم نے کہا:
    عربی میں "پ" تو ہوتا نہیں،
    تو بکوڑے ہی ہوئے، بلکہ بکورے؛ کیونکہ عربی میں "ڑ" بھی نہیں ہوتا،

    ضیاء صاحب سٹپٹائے بولا ۔ اور درور ؟
    جی ضرور کی ضواد کو د پڑھیں گے نا ؟

    اب اسی طرح پیپسی بھی بیبسی ہوگئی ہے۔۔۔۔

    ایکدم غصّے میں آگئے اور چیخ کر بولے:
    تُم پاگل تو نہیں ہوگئے ہو۔۔۔۔؟؟

    ہم نے کہا:
    پاگل نہیں، باگل کہیئے؛ عربی میں باگل ہی ہوتا ہے۔۔۔۔

    اب تو اور بھی غصّے میں آگئے اور کہنے لگے:
    ابے مسخری کرتا ہے۔ ابھی چپّل اتار کر ماروں گا۔۔۔۔

    ہم نے کہا:
    چپّل نہیں شبّل کہیئے، عربی میں "چ" بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔

    اب تو وہ واقعی طیش میں آگئے اور بولے:
    ابے گدھے، باز آجا۔۔۔۔

    میں نے کہا:
    باز تو میں آجاؤں گا، مگر گدھا نہیں جدھا کہیئے، عرب میں "گاف" نہیں ہوتا

    اتنا کہہ کر میں وہاں سے بھاگ نکلا۔
    اوہ ہ ہ ہ ہ معذرت ۔۔ بھاج نکلا
     
    Last edited: Jun 29, 2016
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دلچسپ جناب
     
    نعیم likes this.
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکر کریں بچ گئے
     
  4. راحت تسنیم
    Offline

    راحت تسنیم ممبر

    Joined:
    Jun 17, 2016
    Messages:
    19
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کمال کی تحریر ہے
     

Share This Page