1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاعر کا نام شعر/غزل/نظم کے ساتھ لکھیں

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by خواجہ عدنان, May 13, 2015.

  1. خواجہ عدنان
    Offline

    خواجہ عدنان ممبر

    Joined:
    May 12, 2015
    Messages:
    84
    Likes Received:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بات جو میں نے نوٹ کی ہے جن لڑیوں میں میں گیا ممبر ناظمیں سٹاف ممبرز شعر کے ساتھ شاعر کا نام نہیں لکھتے
    اگر سب احباب شعر۔غزل۔نظم شاعر/شاعرہ کے نام کے ساتھ لکھیں ممکن ہو تو ساتھ کتاب کا نام بھی تو اس گوگل سے سچ کر تے وقت نیو ممبرز ۔متوجہ ہونگے دوسرا اگر منتظمین کسی شاعر یا شاعرہ کا کلام یکجا/برقی کتب کی شکل دینا چاہیں تو آسانی ہوگی​
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے اچھی تجویز پیش کی ہے خواجہ عدنان صاحب
    اکثر شعر بہت مشہور ہیں لیکن ان کے شاعر کے بارے میں کم لوگوں کو ہی پتا ہوتا ہے۔ اکثر لوگ شاعر کو جاننے کی زحمت بھی نہیں کرتے صرف آم کھانے سے غرض رکھتے ہیں۔ لیکن بہر حال شاعر کا نام لکھنا اس کو خراج تحسین پیش کرنے جیسا ہے۔
    میں بھی تائید کرتا ہوں کہ جس شعر کے شاعر کا نام پتا ہو شعر لکھتے ہوئے اس کا نام ضرور لکھا جائے۔
    ذاتی طور پر میں یہی کوشش کرتا ہوں۔ :)
     
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

    وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا


    وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
    کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا

    اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا
    وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا

    پھر آنکھیں لہو سے خالی ہیں یہ شمعیں بجھنے والی ہیں
    ہم خُود بھی کسی کے سوالی ہیں اس بات پہ ہم شرمائیں کیا

    اِک آگ غمِ تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی
    جب جسم ہی سارا جلتا ہو پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا

    ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے ہم صُورت گر کچھ چہروں کے
    بے جذبۂ شوق سنائیں کیا کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا

    شاعر اطہر نفیس

    طباعت: عبدالقیوم خان غوری​
     
  4. خواجہ عدنان
    Offline

    خواجہ عدنان ممبر

    Joined:
    May 12, 2015
    Messages:
    84
    Likes Received:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    اِک آگ غمِ تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی
    جب جسم ہی سارا جلتا ہو پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا
    بہت عمدہ انتخاب
    غوری صاحب
    اعلیٰ
     
  5. خواجہ عدنان
    Offline

    خواجہ عدنان ممبر

    Joined:
    May 12, 2015
    Messages:
    84
    Likes Received:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    بلکل ایسے ہی ہے سر۔ ہر کوئی آم کھاتا ہے گٹھلیاں کون گنتا ہے
    شاعر کا نام پتہ نہ ہو تو تو کم از کم ممبرز کو نیچے نامعلوم شاعر لکھ دینا چاہئیے
    تاکہ اور احباب جن کے علم میں ہو وہ دوسرے احباب سے شئیر کر سکیں
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر کسی دوست کو شاعر کا نام معلوم ہوتو وہ متعلقہ شعر یا کلام کا اقتباس لے کر شاعر کا نام لکھ دے :)
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  8. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت غزل شیئر کرنے کا شکریہ
     
  9. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ نے اس لڑی میں بھی شاعری کردی ہے :beating:
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ نے اس لڑی میں بھی شاعری کردی ہے :beating:
     
  12. مرید باقر انصاری
    Offline

    مرید باقر انصاری ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2015
    Messages:
    155
    Likes Received:
    141
    ملک کا جھنڈا:
    بهت اچھی بات جناب اس طرح شاعر کو اس کا بنیادی حق مل سکے گا ۔۔۔۔۔۔ :)
     
  13. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھ
    انتخاب
    بہت اچھا انتخاب ہے۔ اللہ آپ کا ذوق سلامت رکھے
     
  14. سيد خادم سبحان ڈاڈاھی
    Offline

    سيد خادم سبحان ڈاڈاھی ممبر

    Joined:
    Jun 6, 2017
    Messages:
    10
    Likes Received:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    بهترين
     
    ھارون رشید likes this.
  15. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    Joined:
    May 16, 2018
    Messages:
    3,161
    Likes Received:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
    کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا

    ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
    ہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا

    اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
    ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا

    کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر
    جنگل ترے پربت ترے بستی تری صحرا ترا

    ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگی
    احسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا

    دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئے
    الطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا

    اے بے دریغ و بے اماں ہم نے کبھی کی ہے فغاں
    ہم کو تری وحشت سہی ہم کو سہی سودا ترا

    ہم پر یہ سختی کی نظر ہم ہیں فقیر رہ گزر
    رستہ کبھی روکا ترا دامن کبھی تھاما ترا

    ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیں
    اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا

    بے درد سننی ہو تو چل کہتا ہے کیا اچھی غزل
    عاشق ترا رسوا ترا شاعر ترا انشاؔ ترا
    (ابن انشا)

     
    پاکستانی55 likes this.
  16. فیصل عظیم فیصل
    Offline

    فیصل عظیم فیصل ممبر

    Joined:
    Apr 4, 2018
    Messages:
    31
    Likes Received:
    31
    ملک کا جھنڈا:
    شاواشے یہی بنیادی وجہ ہے کہ اس فورم پر سنجیدہ کام کم ملتا ہے۔ لڑی کی نوعیت نہیں دیکھنی اور دے دھنادھن جو سمجھ میں آئے پوسٹ کرنا شروع کردیا۔ شعر کی لڑی میں پوری پوری غزل پوسٹ کر دیں۔ گفتگو اور اظہار خیال کی لڑی میں غزلیں کاپی پیسٹ کرنا شروع کر دیں تصویری کومینٹس بے بہا استعمال کیجئے اور سنجیدہ کام کرنے والوں کو اپنے فورم سے۔دور۔رکھیئے
     
  17. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    Joined:
    May 16, 2018
    Messages:
    3,161
    Likes Received:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    تو کیا صرف ایک ہی شعر لکھنا ہے؟
     
  18. فیصل عظیم فیصل
    Offline

    فیصل عظیم فیصل ممبر

    Joined:
    Apr 4, 2018
    Messages:
    31
    Likes Received:
    31
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا غور فرمائیے کیا یہ لڑی اشعار کی ہے۔۔۔؟؟ کیا یہاں پر غزلیں تحریر فرمانا اس لڑی کی نوعیت سے کسی بھی طرح میل کھاتا ہے۔۔۔؟؟ اوپر سے واہ واہ اور من ترا حاجی بگویم تو مرا ملا بگو
     
  19. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    Joined:
    May 16, 2018
    Messages:
    3,161
    Likes Received:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    فیصل آپ اچھی طرح سمجھا دیں کہ اس لڑی میں کرنا کیا ہے؟
     
  20. فیصل عظیم فیصل
    Offline

    فیصل عظیم فیصل ممبر

    Joined:
    Apr 4, 2018
    Messages:
    31
    Likes Received:
    31
    ملک کا جھنڈا:
    معذرت خواہ ہوں کہ دلشاد شمشاد کے جھگڑے میں اب دھاگہ بدھاگہ سمجھانا میرے بس میں نہیں البتہ یہ درخواست ہے کہ دھاگہ دیکھ کر اس پر جو بات ہو رہی ہو اس سے متعلقہ ہی مواد یا رائے کا اظہار کیا جائے تو سمجھ داری ہے وگرنہ سنجیدہ کام نہیں ہو سکے گا صرف ہو ہو ہا ہا ہی ہوگی
     

Share This Page