1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی عرب میں حضرت عمر (رض) کی تعمیر کردہ قدیم مسجد

Discussion in 'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' started by چھٹا انسان, May 18, 2017.

  1. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے الجوف میں واقع " مسجد عمر " اسلامی تاریخ کی ایک اہم ترین مسجد ہونے کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی اور تعمیر کے لحاظ سے اسلام کے ابتدائی دور میں پھیلے طرز تعمیر کی نمائندگی کرتی ہے ۔
    اسلامی طرز تعمیر کے ماہرین کے نزدیک مسجد عمر اپنے ڈیزائن میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی سے بڑی حد تک مشابہت رکھتی ہے ۔ تعمیراتی طرز کے آج تک برقرار رہنے کی وجہ سے اس معروف مسجد کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مسجد جلیل القدر صحابی اور خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب (رض) سے منسوب ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کو 16 ہجری میں تعمیر کیا گیا جب مسلمانوں کے ہاتھوں بیت المقدس کی فتح کے بعد خلیفہ دوم مدینہ منورہ سے بیت المقدس جاتے ہوئے یہاں سے گزرے تھے ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    مسجد عمر کو مٹی کے پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے مستطیل صورت میں بنایا گیا ہے ۔ مغرب سے مشرق کی جانب اس کی لمبائی 33 میٹر اور چوڑائی 18 میٹر ہے ۔
    مسجد عمر قبلے کی جانب گیلری ، محراب ، منبر ، مسجد کے صحن کے علاوہ جائے نماز پر مشتمل ہے ۔ مسجد کا منفرد صورت کا 13 میٹر بلند مینار اس کی شہرت میں اہم کردار کا حامل ہے ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مینار اندر سے چار منزلوں پر تقسیم ہے اور ہر منزل پر کھڑکیاں موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں عقبی جانب سے مسجد کے ساتھ ایک جائے نماز ہے جو بنیادی مسجد کے نیچے واقع ہے ۔ یہاں پر شدید سردی کے موسم میں نماز ادا کی جاتی ہے ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی جناب جزاک اللہ
     

Share This Page