1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زمیں آسماں میں مکاں لا مکاں میں۔۔۔

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by حافظ محمد عمران, Dec 22, 2016.

  1. حافظ محمد عمران
    Offline

    حافظ محمد عمران ممبر

    Joined:
    Dec 22, 2016
    Messages:
    13
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    زمیں آسماں میں مکاں لا مکاں میں
    کوئی آپ سا ہے نہیں ہے نہیں ہے
    وہ سدرہ کا راہی حبیبِ الہیٰ
    کوئی دوسرا ہے نہیں ہے نہیں ہے

    سبھی دائیوں نے حلیمہ سے پوچھا
    تیرے پاس کیا ہے تو بولی حلیمہ
    اسے دیکھ کر تم بتاؤ کہ ایسا
    کسی کو ملا ہے نہیں ہے نہیں ہے

    سبھی انبیاء دے رہے ہیں گواہی
    وفادار ہیں مصطفیٰ کے الہیٰ
    جو بندہ نہیں ہے میرے مصطفیٰ کا
    وہ بندہ خدا کا نہیں ہے نہیں ہے

    کہاں تک کرے کوئی توصیف انکی
    خدا جب کہ کرتا ہے تعریف انکی
    ظہوری کسی سے نبیﷺ کی ثنا کا
    ہو حق ادا ہے نہیں ہے نہیں ہے

    (محمد علی ظہوری قصوری)
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب بہت عمدہ بہت اعلی بہت شکریہ
     

Share This Page