1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رزق حلال کی طاقت

Discussion in 'عظیم بندگانِ الہی' started by عبدالرحمن حاجی خانی زمان, Aug 10, 2016.

  1. ایک غریب اور بیوہ عورت حضرت داوود علیہ السلام کے پاس آئی اور عرض کرنے لگی کہ آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ کیا اللہ تعالی کے پاس کوئی انصاف بھی ہے کہ نہیں – حضرت داوود علیہ السلام نے بڑے آرا م سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے آپکو ، عورت نے جواب دیا میں غریب ہوں ، بیوہ ہوں اور تین بچے ہیں – میں بازار سے سوت لا کر اس کو چرکھے پہ دو دن اور ایک رات میں بنا کر فروخت کر کے اپنے بچوں کے لیے خرچہ لاتی ہوں – آج اپنے گھر سے نکلی فروخت کرنے کے لیے گٹھڑی میرے ہاتھ میں تھی کہ ایک پرندہ آیا جو میرے ہاتھ سے چھین کر لے گیا ، عورت نے اپنی بات مکمل کی کہ باہر دروا‎زے پر دستک دی گئی – داوود علیہ السلام نے اپنے آدمی سے کہا دیکھو کون ہے پتہ چلا کچھ مہمان ہیں آپ سے ملنا چاہتے ہیں آپ نے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم سب تاجر ہیں اور تجارت کے سلسلے میں کشتی میں سفر کر رہے تھے کہ کشتی میں سوراخ ہو گیا اور پانی اندر آنا شروع ہو گیا ہم سب نے اپنے اپنے دل کی چاہت اور طاقت کے مطابق منت مانی کہ آج ہم بچ گئے تو اتنا اتنا اللہ تعالی کے نام کا اصل حقدار کے ہاتھ میں دیں گےاتنے میں ایک پرندہ ہوا میں اڑتا ہوا آیا اور اوپر سے ایک گھٹڑی پھینکی جو کشتی میں آ گری ہم نے وہ گھٹھڑی اس سوراخ میں دی اور پانی بند ہو گیا اور اسطرح ہم اللہ تعالی کے کرم سے بچ گئے اب ہم اس سلسلے میں آپ کے پاس آئے ہیں کہ یہ امانتیں ہم کس کو دیں اس پر حضرت داوود علیہ السلام نے اس عورت کو بلایا کہ میرے رب کا انصاف دیکھ لے اور اس سب دولت کی آپ مالک ہیں اورحقدار ہیں -
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ بہت عمدہ شئیرنگ جناب بہت شکریہ
     
  3. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے !
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    اللہ اکبر


    کیا بات ہے
     

Share This Page