1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حدائق بخشش

Discussion in 'جہانِ حمد و نعت و منقبت' started by مناپہلوان, Jan 28, 2013.

  1. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    محمد ﷺمظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا --حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ23--کلام 7--

    صفِ ماتم اُٹھے خالی ہو زنداں ٹوٹیں زنجیریں
    گنہگارو! چلو مولیٰ نے در کھولا ہے جنت کا

    سکھایا ہے یہ کس گستاخ نے آئینہ کو یارب
    نظارہ رُوئے جاناں کا بہانہ کرکے حیرت کا

    ادھر امت کی حسرت پر اُدھر خالق کی رحمت پر
    نرالا طور ہو گا گردش چشم شفاعت کا

    بڑھیں اس درجہ موجیں کثرت افضال والا کی
    کنارہ مل گیا اس نہر سے دریائے وحدت کا

    خم زلف نبی ساجد ے محراب دو ابرو میں
    کہ یارب تو ہی والی ہے سیہ کارانِ امت کا

    مدد اے جوشش گریہ بہا دے کوہ اور صحرا
    نظر آجائے جلوہ بے حجاب اس پاک تربت کا

    ہوئے کمخوابی ہجراں میں ساتوں پردے کمخوابی
    تصور خوب باندھا آنکھوں نے استار تربت کا

    یقیں ہے وقتِ جلوہ لغزشیں پائے نگہ پائے
    ملے جوشِ صفائے جسم سے پابوس حضرت کا
     
  2. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    محمد ﷺمظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا --حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ24--کلام 7--

    یہاں چھڑکا نمک، واں مرہم کافور ہاتھ آیا
    دلِ زخمی پروردہ ہے کس کی ملاحت کا

    الہٰی منتظر ہوں وہ خرام ناز فرمائیں
    بچھا رکھا ہے فرش آنکھوں نے کمخوابِ بصارت کا

    نہ ہو آقا کو سجدہ، آدم و یوسف کو سجدہ ہو
    مگر سدّ ذرائع داب ہے اپنی شریعت کا

    زبانِ خار کس کس درد سے ان کو سناتی ہے
    تڑپنا دشت طیبہ میں جگر افکار فُرقت کا

    سرھانے ان کے بسمل کے یہ بیتابی کا ماتم ہے
    شہ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا

    جنھیں مرقد میں تاحشر امتی کہہ کر پکارو گے
    ہمیں بھی یاد کرلو اُن میں صدقہ اپنی رحمت کا

    وہ چمکیں بجلیاں یارب تجلی ہائے جاناں سے
    کہ چشمِ طور کا سرمہ ہو دل مشتاق رویت کا

    رضاؔئے خستہ! جوشِ بہر عصیاں سے نہ گھبرانا
    کبھی تو ہاتھ آجائے گا دامن اُن کی رحمت کا

    حدائقِ بخشش کا ساتواں کلام -- محمد ﷺمظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا -- اختتام پذیر ہوا
     
  3. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا --حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ25--کلام 8--

    لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا
    شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا

    جان دے دو وعدۂ دیدار پر
    نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا

    شاد ہے فردوس یعنی ایک دن
    قسمتِ خدام ہو ہی جائے گا

    یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں
    نفس تو تورام ہو ہی جائے گا

    بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
    مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا

    یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر
    دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
     
  4. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا --حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ26--کلام 8--

    ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز
    چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا

    سائلو! دامن سخی کا تھام لو
    کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا

    یادِ ابرو کرکے تڑپو بلبلو!
    ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا

    مفلسو! اُن کی گلی میں جا پڑو
    باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا

    گر یونہی رحمت کی تاویلیں رہیں
    مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا

    بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو
    شیخ دُرد آشام ہو ہی جائے گا

    غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں
    جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
     
  5. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا --حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ27--کلام 8--

    مِٹ کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات
    جان کا نیلام ہو ہی جائے گا

    عاقلو! ان کی نظر سیدھی رہے
    بوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا

    اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر
    بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا

    اے رضاؔ ہر کام کا اِک وقت ہے
    دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا

    حدائقِ بخشش کا آٹھواں کلام -- لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا -- اختتام پذیر ہوا
     
  6. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 likes this.
  7. شہباز حسین رضوی
    Offline

    شہباز حسین رضوی ممبر

    Joined:
    Apr 1, 2013
    Messages:
    839
    Likes Received:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  8. شہباز حسین رضوی
    Offline

    شہباز حسین رضوی ممبر

    Joined:
    Apr 1, 2013
    Messages:
    839
    Likes Received:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  9. جاسم على
    Offline

    جاسم على ممبر

    Joined:
    Apr 6, 2016
    Messages:
    2
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ کاوش منا پہلوان
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 likes this.
  10. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page