1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بوڑھا باپ بہت نازک دل کا مالک ہوتا ہے ،،

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by حنا شیخ, Jan 15, 2017.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگا
    خوشی نے دِل سا دُکھایا تو باپ رونے لگا

    یہ رات کھانستے رہتے ہیں کوفت ہوتی ہے
    بہو نے سب میں جتایا تو باپ رونے لگا

    کئی عزیزوں کے مرنے پہ باپ رویا نہیں
    جو آج نہ رہا تایا تو باپ رونے لگا

    اَذان بیٹے کے کانوں میں دے رہا تھا میں
    اَذان دیتے جو پایا تو باپ رونے لگا

    جو اَمی نہ رہیں تو کیا ہُوا کہ ہم سب ہیں
    جواب بن نہیں پایا تو باپ رونے لگا

    ہزار بار اُسے روکا میں نے سگریٹ سے
    جو آج چھین بجھایا تو باپ رونے لگا

    بہن رَوانگی سے پہلے پیار لینے گئی
    جو کچھ بھی دے نہیں پایا تو باپ رونے لگا

    بٹھا کے رِکشے میں ، کل شب رَوانہ کرتے ہُوئے
    دیا جو میں نے کرایہ تو باپ رونے لگا

    طبیب کہتا تھا پاگل کو کچھ بھی یاد نہیں
    گلے سے میں نے لگایا تو باپ رونے لگا

    بہت سی لاشوں میں جذبے دَھڑکتے رِہتے ہیں
    سر اُس کا میں نے دُھلایا تو باپ رونے لگا

    نہ جانے قیسؔ نے کس جذبے سے یہ کیا لکھا
    کہ جونہی پڑھ کے سنایا تو باپ رونے لگا​
     
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    باپ کے بڑھاپے کی نارسائیوں کی سچی تصویر کھینچ دکھائی۔ایسی خوبصورت اور مبنی برحقیقت نظموں کے شاعرکے بارے میں بھی بتادیا جائے توکیا ہی اچھا ہو۔بہرحال آپ کے توسط سے اِس شاعرِ حال کا پتہ چلا اور نیٹ پر سرچ کرتے ہوئے ریختہ کے ذریعہ تفصیلی ملاقات ہوگئی۔آپ کا شکریہ،'ریختہ' کو سلام اور شاعرِباکمال (شہزادقیس) تمھیں سیلوٹ عرض ہے۔
     
    Last edited: Jun 23, 2018
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page