1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے

Discussion in 'ادبی طنز و مزاح' started by چھٹا انسان, Jan 4, 2017.

  1. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2016
    Messages:
    1,962
    Likes Received:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    ( شادی سے پہلے )

    تم جو ہنستی ہو تو پھولوں کی ادا لگتی ہو ،
    اور چلتی ہو تو ایک باد صبا لگتی ہو ،

    دونوں ہاتھوں میں چھپا لیتی ہو اپنا چہرہ ،
    مشرقی حور ہو دلہن کی حیا لگتی ہو ،

    کچھ نہ کہنا میرے کندھے پہ جھکا کر سر کو ،
    کتنی معصوم ہو ، تصویر وفا لگتی ہو ،

    بات کرتی ہو تو ساگر سے کھنک جاتے ہیں ،
    لہر کا گیت ہو ، کوئل کی صدا لگتی ہو ،

    کس طرف جاؤ گی زلفوں کے یہ بادل لے کر ،
    آج مچلی ہوئی ساون کی گھٹا لگتی ہو ،

    تم جسے دیکھ لو ، اسے پینے کی ضرورت کیا ہے ؟
    زندگی بھر جو رہے ، ایسا نشہ لگتی ہو ،

    میں نے محسوس کیا تم سے یہ باتیں کر کے ،
    تم زمانے میں زمانے سے جدا لگتی ہو !

    ( شادی کے بعد )

    تم جو ہنستی ہو تو آسیب زدہ لگتی ہو
    اور روتی ہو تو اس سے بھی برا لگتی ہو

    دونوں ہاتھوں میں چھپا لیتی ہو بٹوا میرا
    تم نری چور ہو ، چوروں کی سبھا لگتی ہو

    کچھ نہ کہنا میرے کاندھے پہ جھکا کر سر کو
    بات کرتے ہوئے ایک بھونپو پھٹا لگتی ہو

    کس طرف جاؤ گی یہ زہر بھرا پھن لے کر
    آج مچلی ہوئی ناگن کی ادا لگتی ہو

    ساتھ گر تم ہو تو دشمن کی ضرورت کیا ہے
    بلکہ ایذا میں تو دشمن سے سوا لگتی ہو

    میں نے محسوس کیا ساتھ تمہارے رہ کے
    پڑ گئی سر میرے تم ایسی بلا لگتی ہو
    ( فیس بک سے منتخب شدہ )
     
  2. اجیہ خان
    Offline

    اجیہ خان ممبر

    Joined:
    Jan 4, 2017
    Messages:
    29
    Likes Received:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    افففففف خدایا
     

Share This Page