1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ اپنی طرف آنے والے سارے دروازے اس شخص کے لیے کھول دیتا ہے!!!!!!

Discussion in 'اردو ادب' started by دُعا, May 8, 2016.

  1. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    "بسم اللہ الرحمن الرحیم"
    کچھ لوگ کسی سے محبت کرتے ہیں، تو اپنی سوچیں اپنے خیالات سب کا رخ اس شخص کی طرف موڑ دیتے ہیں، ایسا کرنا ان کے اختیار میں نہیں ہوتا یہ قدرتی عمل ہے۔
    انسان کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کے حصول کی تمنا بھی ہوتی ہے اسے بھی چاہے جانے کا ارمان ہوتا ہے، مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت کا سلسلہ یا تو یک طرفہ ہوتا ہے، یا حالات کی وجہ سے محبت کی کہانی کا انجام ممکن نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انسان دل براداشتہ ہوجاتا ہے، سوچتا ہے کہ قسمت نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت اس کے دل کو سوئی کی نوک کی طرح درد پہنچاتی ہے، اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے۔
    وقت زخم بھر دیتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے جب، اسے سمجھ آتی ہے کہ اللہ کی اس میں ضرور کوئ نہ کوئ مصلحت ہوگی، اس کا دل موم کی طرح نرم ہوجاتا ہے۔

    وہ جب اردگرد دیکھتا ہے تو محسوس کرتا ہے کہ انسانیت دکھوں میں مبتلا ہے، وہ یتیم بچے کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے، بچے کے چہرے پر آنے والی مسکان اس کے سارے غم دور کردیتی ہے، وہ غرباء مساکین کی مدد کرتا ہے، تو اللہ اسے ہزاروں لوگوں کی محبت دے دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اپنی طرف آنے والے سارے دروازے اس شخص کے لیے کھول دیتا ہے۔
     
    پاکستانی55 and غوری like this.
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    بہت عمدہ۔

    اللہ تعالی اپنی مخلو‍ق پہ اپنی محبت اور شفقت نچھاور کرتے ہی رہتے ہیں مگر یہ مخلوق ہی ہے جو اپنے غمگسار، پالنہار اور نگہبان کو یکسر بھول جاتی ہے لیکن اس مخلو‍ق میں سے جو بھی اللہ تعالی کی طرف رجوع کرتا ہے اللہ تعالی اپنی عنایات جو پہلے سے جاری ہوتی ہیں اس میں اضافہ کردیتا ہے۔

    اور انسان کی محبت جو دل سے ہو، اسے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ اسے محسوس کیا جاسکتاہے جس کے بہت سے پیمانے ہیں اور سب سے بڑا پیمانہ انسان کا اپنا دل ہی ہوتا ہے جو کبھی غلط مشورہ نہیں دیتا۔ دل کو آلودگیوں سے بالاتر رکھنے والے کبھی بھی دل کی باتوں کو سمجھنے سے قاصر نہیں ہوتے۔

    دل ہی وہ جگہ ہے جہاں رب بستا ہے اور بے شک اللہ تعالی پاک ہیں اور مطہر ہیں۔ سوچئے دل کا کیا مقام ہے اور کیا کارنامے سرانجام دیتا ہے۔
     
    دُعا likes this.
  3. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    بے شک۔۔۔
     
    غوری likes this.

Share This Page