1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اف یہ بیویاں

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by ھارون رشید, Nov 27, 2006.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    آپ کی تو موج لگ گئی
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ایک لڑکی نے سوچا کہ اگر میں اچانک اپنے خاوند کو یہ بتائے بغیر چلی جاؤں کہ میں کہاں جا رہی ہوں تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ یہ سوچ کر اس نے خط لکھا، "میں آپ سے تنگ آ چکی ہوں اور مزید آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جا رہی ہوں"۔ یہ خط لکھ کر اس نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ کے نیچے چھپ گئی۔
    جب اس کا خاوند واپس آیا تو اس نے خط پڑھا اور اس کی پشت پر کچھ لکھ دیا۔ پھر اس نے ناچنا اور گانا شروع کر دیا۔ اپنا فون اٹھایا، کسی لڑکی کو نمبر ملایا اور بولا، "جان آج میں بہت خوش ہوں، میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا، آج مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میں بس کپڑے بدل کر تم سے ملنے آ رہا ہوں، اب بس تم ہو گی، میں ہوں گا اور رقص میں سارا جنگل ہو گا"۔
    اس کے بعد اس نے کپڑے بدلے اور گھر سے باہر چلا گیا۔ اس کی بیوی کچھ دیر بیڈ کے نیچے ہی لیٹی رہی، منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی رہی، آخر ہمت کر کے باہر نکلی۔ پھر اس نے سوچا کہ آخر اس کے خاوند نے خط کے پیچھے کیا لکھا تھا؟ اس نے کاغذ پلٹا تو وہاں لکھا تھا: "پاگل عورت بیڈ کے نیچے سے تمہارے پاؤں نظر آ رہے تھے، میں مارکیٹ سے دودھ لینے جا رہا ہوں، دس منٹ میں آ جاؤں گا"
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    پھر واپس آکر آپ کی پٹائی ہوئی یا نہیں
     
  4. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    شوہر: آج کھانے میں کیا بناؤ گی
    بیوی: جو آپ کہیں
    شوہر: واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو
    بیوی: ابھی کل ہی تو کھائے تھے
    شوہر: تو سبزی روٹی بنالو
    بیوی: بچے نہیں کھائیں گے
    شوہر: تو چھولے پوری بنالو چینج ہوجائے گا
    بیوی: جی سا متلا جاتا ہے مجھے ہیوی ہیوی لگتا ہے
    شوہر: یار آلو قیمہ بنالو اچھا سا
    بیوی: آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا
    شوہر: پراٹھا انڈہ
    بیوی: صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے
    شوہر: چل چھوڑ یار ہوٹل سے منگوالیتے ہیں
    بیوی: روز روز باہر کا کھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ
    شوہر: کڑھی چاول
    بیوی: دہی کہاں ملے گا اس وقت
    شوہر: پلاؤ بنالو چکن کا
    بیوی: اس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے
    شوہر: پکوڑے ہی بنالو اس میں ٹائم نہیں لگے گا
    بیوی: وہ کوئی کھانا تھوڑی ہے کھانا بتائیں پراپر
    شوہر :پھر کیا بناؤ گی
    بیوی: جو آپ کہیں سرتاج
     
  5. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہاہاہاہہاہاہاہ

    جو آپ کہیں سراتاج

    ہاہاہاہاہاہاہااہہاہااہاہہااہاہہاہاہاہاہاہاہہاہاہااہہا
     
    نظام الدین likes this.
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جہاں بھی جاؤ قصے ہیں بیوی کے

    کوئی لاکر رو رہا ہے
    کوئی لانے کیلئے رو رہا ہے
     
    ملک بلال likes this.
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بھائی ھارون رشید صاحب سے ایک دن انکے لاڈلے بھتیجے معصوم سا عرف آصف احمد بھٹی نے پوچھ لیا

    " چاچا جی ! وہ کونسا کھانا ہے جس کھانے کے بعد بہت برسوں بعد تکلیف ہوتی ہے "

    چاچا جی سوچ میں پڑ گئے


    طویل غوروخوض کے بعد


    بالآخر بولے

    " شادی کے چھوہارے "
     
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    لڈو تو ایویں ہی بدنام ہے اصل کام تو چھوہارے کا ہے
     
  13. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    اور ولیمے کی بریانی کا کیا حکم ہے ؟
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    یہ مکالمہ جات آپ چاچا جی ھارون رشید سے ہی رکھیں تو بہتر ہے :D:
     
  15. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    بڑے بھائی بھائی کو بھولے بھائی نے بتایا کہ بیوی کی ہمیشہ تعریف کرنی چاہیے ۔
    گھر آئےتو بھابھی نے دال روٹی لا کر دی ۔ ہر لقمے پر تعریف کرنے لگے۔
    سبحان اللہ!
    مزہ آگیا!
    کیا مزے کی دال ہے۔
    بھابھی کچن سے آئیں اور بیلن دیا گھما کے کمر پر، اور بولیں۔
    اتنے سال ہو گئے شادی کو آج تک میرے کھانے کی تعریف نہیں کی ۔ آج پڑوسن نے دال کیا بھیج دی تعریفوں کے پُل باندھے جا رہے ہیں ۔ :eek:
    مروا دیا بھولےےےےےے!!!!!!:cry:
    :p
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بیوی کی تعریف کرنے کو بولا تھا ۔ دال کی نہیں :p
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    پھر کیوں کی
     
    ملک بلال likes this.
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    پھر سے پڑھیں بزرگو ۔۔۔ لطیفہ تہاڈے تے لکھیا گیا ہے۔۔ ملک بلال صاحب سے دوبارہ پوچھ لیں۔
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    میں نہیں مانتاااااااااااااااااااااا
     
  20. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    شوباز شریف بھی نہیں مانتا ۔ ۔ ۔ پھر بھی پانچ پانچ شادیاں کر رکھی ہیں ۔ ۔ ۔
     
    ملک بلال likes this.
  21. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    نعیم بھائی آپ نے ھارون رشید بھائی کے ساتھ اچھا نہیں کیا :WRN: پہلے ہی ہماری بھابھی جی ھارون بھائی کو:p_wife: مارتی تھیں اور اب آپ نے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wsp:
     
  22. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    راز سے پردہ اتھا دیا ہے
     
  23. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    سنا ہے آپ کو بھی شادی کا شوق ہے :)
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    یا پھر کوئی مجبوری ہے
     
  25. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  26. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    ایسے کام تو ہمارے بھولے بھالو نعیم بھائی ہی کرتے ہیں :p

    میں تو آپ کو پہلے ہی کہتا تھا کہ یہ بھولے نہیں ہیں آپ نے میری بات ماننی ہی نہیں اب خود ہی بھگتیں :84:
     
  27. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    مگر میں تو کوئی "تابعدار" سی ڈھونڈوں گا :wsp:
     
    ملک بلال likes this.
  28. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    یہ مجبوری والی شادی کونسی ہوتی ہے :WRN:
     
  29. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    یہ تو بعد میں پتا چلے گا کہ آپ کو تابعدار سی بیوی ملتی ہے یا آپ کی بیوی کو تابعدار سا شوہر ملتا ہے :wsp:
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بھولے کو اپنی کھوچل بازیوں میں نہ گھسیٹا کریں ۔ :beating:
     

Share This Page