1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل -پھر سے محبت میں گرفتار ہونا اچھا ہے

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by ابراہیم مرزا, Nov 20, 2015.

  1. ابراہیم مرزا
    Offline

    ابراہیم مرزا ممبر

    Joined:
    Oct 22, 2015
    Messages:
    22
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    یونہی بے سبب رات کو جاگنا اچھا ہے
    پھر سے محبت میں گرفتا ہونا اچھا ہے

    چاک گریباں،چشم نم، درد دل، درد جگر
    سب کچھ عرض کیا تو آواز آئی،اچھا ہے

    ناصحا! حلال و حرام کے تذکرے نہ کیجیو
    یہ دل کی بستی ہے یہاں سب اچھا ہے

    یہ جو سرِ شام امید کا چراغ جلتا ہے

    کسی شب بجھ جائے تو کیا ہی اچھا ہے

    یہ غزلیں ،نظمیں اور ان سے شہرت
    چلو جاناں ! اس ہجر میں کچھ تو اچھا ہے

    انجان مسافر ہوں،منزل کا پتہ نہیں
    مگر سرِراہ ، بار بار لٹنا بھی تو اچھا ہے

    محبت میں مروت تھی سو اب بھی ہے
    تری جیت میں مری ہار ہو تو اچھا ہے

     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم ابراہیم مرزا صاحب ۔ آپکے پاس تخیل اور لفاظی ایک نعمت خداداد ہے ۔
    ممکن ہو تو "علمِ عروض" اور بالخصوص "علم قافیہ و ردیف" کا مطالعہ فرما لیں ۔ کلام میں مزید خوبصورتی ہوگی۔
     
  3. ابراہیم مرزا
    Offline

    ابراہیم مرزا ممبر

    Joined:
    Oct 22, 2015
    Messages:
    22
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم صاحب مشورہ کے لئے بہت شکریہ اور محبت ،دراصل اصولِ تقطیع کو جاننے کی کوشش ہے آجکل۔۔انشااللہ مستقبل میں جو کمی رہ گئی ہے اسے رفع کرنے کی کوشش کروں گا
     
  4. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی مستقبل قریب میں ہم سب آپ سے فیض حاصل کر سکینگے ۔ ۔ ۔
     
  5. ابراہیم مرزا
    Offline

    ابراہیم مرزا ممبر

    Joined:
    Oct 22, 2015
    Messages:
    22
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جناب محبت آپکی،امید ہے مستقبل میں زورِ قلم اور نکھرے گا@آصف احمد
     

Share This Page