1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

السلام علیکم ! نوشین فاطمہ عبدالحق صاحبہ کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by نوشین فاطمہ عبدالحق, Jul 11, 2015.

  1. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    سن 1996 تیس اگست کا سہانا دن تھا جب میں عدم سے وجود میں آئی ۔ اس حساب سے عمر اٹھارہ سال بنتی ہے ۔
    اصل نام فاطمہ اور فلمی سوری قلمی نام نوشین ہے ۔
    ادب سے گہرا لگاؤ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ میں ہر کسی کا ادب کرتی ہوں ۔
    ادب سے محبت وراثت میں ملی اور اس محبت کو کئی محبتوں میں تقسیم کر کے بانٹنے کا ذوق بھی ۔
    تعلیمی قابلیت یہ ہے کہ دسویں میں ہوں ۔ اس سے قبل کہ آپ یہ سوچیں کہ شاید میں نالائق قسم کی طالبات میں شمار ہوتی ہوں گی اس لیے ابھی تک دسویں میں ہوں ۔ میں آپ کی غلط فہمی دور کردوں کہ کوئی مجھے نالائق کہے یا سمجھے یہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے ۔ دراصل پیدائش و رہائش عرب ملک کی ہے اور ابتدائی چار تعلیمی سال عربی سکول میں پڑھتی رہی ۔ پھر پنجاب بورڈ سے منسلک ہوئی ۔
    پاکستان میں ملتان سے ہوں ۔
    گاہے بگاہے نثری اور شعری تصانیف سرزد ہوتی رہتی ہیں ۔ اصلاح و تنقید حاصل کرنے کی غرض سے آپ سے شئیر کرتی رہوں گی ۔
    امید ہے آپ سب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرے گا ۔
    خوش رہیے اور میرے حق میں دعا کرتے رہیے ۔
     
    Last edited: Jul 11, 2015
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام
    کیف حالک
    آپ کا مختصر تعارف اچھا لگا۔
    امید ہے آپ کو ہمارا فورم پسند آئے گا۔
     
  3. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    الحمدللہ بخیر ۔
    جی فورم بہترین ہے ۔ مزید تبصرہ تفصیلی معائنے کے بعد ہی کر سکوں گی ۔
     
    غوری and دُعا like this.
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم

    از خود تعارف کروانے کا اندا ز اچھا لگا مگر پھر بھی ہماری اردو پیاری اردو کا روایتی تعارفی پرچہ حاضر ہے اس پر نظر فرمائیے
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  6. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    حل کیسے کرنا ہے ؟
     
    ھارون رشید and دُعا like this.
  7. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم سلام! آپ کا تعارف بہت اچھا لگا ہے سادگی سے بھرپور۔۔مگر بہت اچھا
    :jazakallah:
    اس پرچے کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے جو جو سوال پوچھے ہیں آپ ان کا جواب لکھ دیں یہاں ون بائی ون۔۔۔
    اگر پھر بھی سمجھ نا آئے تو آپ پوچھ سکتی ہیں۔
     
  8. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    اسی لڑی میں جواب لکھ کر بھیج دوں ؟
     
    دُعا likes this.
  9. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں جی اسی میں۔
    جس ترتیب سے ہارون بھائی نے پوچھیں ہیں آپ بس ویسے ہی لکھ دیں جواب ان کے۔
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لکھ کر:)
     
  11. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ نمبر 5 میں لفظ جواب کلک کریں تو پوسٹ کے تمام سوالات ظاہر ہوجائیں گے ہر ایک سوال کے سامنے اپناجواب لکھنا شروع کریں۔۔۔۔۔ بس اتنی سی بات ہے۔
     
  12. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    جواب : میرا نام فاطمہ ہے ۔ پورا نام بھی یہی ہے (حروف تہجی پورے نہیں ؟) ۔ والدین نے رکھا (ظاہر ہے اس وقت میں خود تو نہیں رکھ سکتی تھی نا ۔ بس اسی مجبوری کا فائدہ اٹھایا گیا) ۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    جواب : دنیا بہت سے القابات سے نوازتی رہتی ہے جن کا یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    جواب : اٹھارہ سال ۔ ( غلط بیانی کی رعایت کا شکریہ ۔ مگر میں نے استعمال نہیں کی ۔ کہیں اور کام آ جائےگی ) ۔
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    جواب : جدہ ، سعودی عرب ۔ یہیں کی پیدائش ہے ۔ عنقریب پکی پکی پاکستان جانے والی ہوں ۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    جواب : دسویں میں ہوں ۔ ڈاکٹر بننے کے لیے ۔ کیونکہ میرے خیال سے تعلیم واحد چیز نہیں جس سے شعور حاصل ہوتا ہے ۔ میں نے ایسے ایسے عقلاء دیکھے ہیں جو حروف تہجی تک نہیں جانتے ۔ میرا اک ذاتی قول ہے :
    "جہالت صرف "عدم حصول العلم" کا نام نہیں ، بلکہ اصل جہالت "عقل کا غیر معقول استعمال" ہے ۔

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    جواب : نیٹگردی ، کم سے کم دس گھنٹے سونا ، اچھی اچھی کتابیں پڑھنا ، میری دلچسپی ادب ، تصوف ، فلسفہ ، سائنس ، اسلام ، طب اور مصوری میں ہے ۔

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    جواب : اپنا ایک شعر پیش کرتی ہوں
    پل پل پگھل کے ہم نے ہے پھیلائی روشنی
    موم گداختہ ہوئے ، سوزاں دیا ہوئے

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    جواب : ادبی اور طبی خدمات ۔ ان شاء اللہ ۔

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    گوگل چاچا کی وساطت سے ۔

    نوٹ : لکھائی میری اچھی نہیں ہے ۔ کہیں تو اس کے نمبر حاصل کرنے کے لیے آپ کے لیے چائے پانی کا بندوبست کر سکتی ہوں ۔




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
    Last edited: Jul 13, 2015
  13. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    جوابات حاضر ہیں ۔
    :)
     
    دُعا likes this.
  14. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ بہت زبردست تعارف پیش کیا آپ نے محترمہ نوشین فاطمہ عبدالحق !
    آپ کے بارے میں مختصرا اور خصوصا مستقبل کے عزائم کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔
    اللہ کریم آپ کے نیک عزائم کو پورا کرے۔ آمین
    "جہالت صرف "عدم حصول العلم" کا نام نہیں ، بلکہ اصل جہالت "عقل کا غیر معقول استعمال" ہے ۔
    یہ بات بہت گہری اور قابل غور کہی آپ نے۔ آپ کے انداز تحریر سے ادبی ذوق کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔
    امید کرتا ہوں آپ کو فورم پر اپنی دلچسپی کا کافی کچھ پڑھنے کو ملے گا اور ہمیں بھی آپ کی طرف سے اچھے اچھے مراسلات موصول ہوں گے۔
    بہت سی دعائیں آپ کے لیے
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
  15. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نوشین فاطمہ عبدالحق
    السلام علیکم
    آپ کا تعارف پڑھ کر جی باغ باغ ہوگیا۔
    آپ کا تعلق جدہ سے ہے اور خوشی ہوئی کیونکہ میری زندگی کی بہت حسین یادیں جدہ سے منسلک ہیں۔
    عروس البلاد و جدہ غیر
    اس کے علاوہ آپ کے جواب سے مجھے خاص طور پر یہ محسوس ہوا ہے کہ آپ اپنی عمر سے کہیں ذیادہ میچیورڈ یعنی سمجھدار اور عقلمند ہیں۔
    اور آپ کا ذاتی قول اسی قابلیت کی عکاسی کرتا ہے:

    "جہالت صرف "عدم حصول العلم" کا نام نہیں ، بلکہ اصل جہالت "عقل کا غیر معقول استعمال" ہے ۔

    مجھے امید ہے آپ کا پاکستان میں مستقل سیٹل ہونا آپ کے لئے بہتر ہوگا تاہم لوڈ شیڈنگ کو برداشت کرنے میں کچھ دقت کا سامنا ہوگا۔

    خوش رہیے اور اسی طرح ہماری اردو پیاری ارود کی رونق میں اضافے کا باعث بنتی رہیے۔

    مخلص : غوری
     
  16. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ محترم ! کہ آپ نے میرا تعارف نہ صرف پڑھا بلکہ برداشت بھی کیا ۔
    :)
    ان شاء اللہ اب آنا جانا لگا رہے گا ۔
     
    دُعا and ملک بلال like this.
  17. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں مستقل سیٹل ہونا میرے حق میں تو بہتر ہی ہے لیکن پاکستان کے حق میں ؟
    :soch: ۔
     
    دُعا and غوری like this.
  18. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    باقی آپ مجھے عقلمند سمجھتے ہیں تو بس یہی کہوں گی کہ آپ کا حسن زن سوری آپ تو میل ہیں ۔
    ہاں تو میں کہہ رہی تھی کہ آپ کا حسن ظن ہے ۔
    وگرنہ "من آنم کہ من دانم" ۔
    تعارف کی پسندیدگی پر شکر گزار ہوں ۔
    :)
     
    دُعا and غوری like this.
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ! بہت عمد ہ جی ، موتی پرو دیئے ہیں

    سمجھ نہیں آتا کس کس جملے کی تعریف کروں ۔ آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ انشاء اللہ خوب نبھے گی ، آتی رہئے

    آپ کی خوشیوں کیلئے دعا گو ہیں :dilphool:
     
  20. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    مشکور ہوں ۔
    ان شاء اللہ ۔ دعاؤں میں یاد رکھیےگا ۔
     
    ھارون رشید and دُعا like this.
  21. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حسن ظن متقاضی ہے حسن زن کا۔
    اگر یہ وصف ناپید ہوتو کوئی بھی حسن ابھر نہیں سکتا۔
    کبھی کبھی انسان اپنے ان پہلووں سے غافل رہتا جسے دوسرے جان لیتے ہیں۔
    ہم بھی نظر رکھتے ہیں، فہم اور ادراک اے دوست۔
     
  22. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    سسٹر آپ کا تعارف بہت عمدہ بہت اچھا لگا۔۔۔مزا آگیا اور الفاظ کا حسن انتخاب ۔۔ماشاءاللہ
    ہاہاہا۔۔پہلا جواب پڑھ کر ہی مزا آگیا ۔کیا زبردست جواب دیا۔
    آپ کی عمر کم ہے مگر آپ کی باتیں بہت اچھی ہیں لگتا نہیں کم سن لڑکی اتنے اچھے انداز میں گفتگو کر سکتی ہے ۔
    رعایت اس فورم میں کہیں نا کہیں استعمال لازمی کیجیے گا ۔رعایت سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیئے ۔(مسکراہٹ)
    ماشاءاللہ آپ کا تعلق بھی بہت اچھی جگہ سے ہے سن کر بہت خوشی ہوئی ۔
    "جہالت صرف "عدم حصول العلم" کا نام نہیں ، بلکہ اصل جہالت "عقل کا غیر معقول استعمال" ہے ۔
    آپ کے اس ذاتی قول نے سب سےزیادہ متاثر کیا نا صرف مجھے بلکہ اس فورم میں سب کا ہی دل موہ لیا۔زبردست
    اب تو مجھے بھی سمجھ نہیں آرہی میں بھی آپ کے کس کس جواب کی تعریف کروں ۔
    آپ کی وجہ سے بہت رونق لگی اس فورم میں ماشاء اللہ۔
    امید ہے آپ کا بھی یہاں وقت بہت اچھا گزرے گا
    خوش رہیئے ہمیشہ اور اسی طرح بزم رونق بنیئے
    :jazakallah:
     
  23. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے حق میں بھی بہت بہتر ہے پاکستان کو بھی آپ جیسے سلجھے ہوئے بچوں کی بہت ضرورت ہے ۔۔
    خوش رہیئے
     
  24. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی کیا عمدہ جواب دیا۔۔
    اس فورم میں اردو بولنے کے حوالے سے سب ہی ماشاء اللہ بہت اچھے ہیں
    سوائے میرے:)nty::nty::nty:)
     
  25. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
    ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
     
  26. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    نظر رکھنے سے میرا اک شعر یاد آیا ۔
    سبھی اہل نظر محو تماشہ ہیں یہاں ، گویا
    مقدر ہے مداری ، واقعات زندگی کرتب ۔
    اور "حسن زن" کی باقی خوبصورتیوں کے سامنے اہمیت پہ تو ہماری پوری غزل ہے ۔ ان شاء اللہ شئیر کروں گی۔
    مطلع اور اک شعر سن لیجیے
    دھنک سے روپ میں گھر گھر کی زینت ایک عورت ہے
    بھری دنیا میں خوشیوں کی ضمانت ایک عورت ہے

    لطافت اور خوشبو سے ہوئی تخلیق عورت کی
    محبت اور نزاکت کی عمارت ایک عورت ہے ۔
    خوش رہیے محترم !
    :)
     
    دُعا likes this.
  27. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    :p_rose123:
     
    دُعا likes this.
  28. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف اچھا لگا بہت شکریہ
     
  29. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
  30. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی نظر:-
    کچھ پیاس ہے اُس حُسن کو بھی میری نظر کی
    کچھ حُسن کا پیاسا ہے مِرا حُسنِ نظر بھی

    عورت
    (ساغر صدیقی)

    اگر بزم ِ انساں میں عورت نہ ہوتی
    خیالوں کی رنگین جنت نہ ہوتی

    ستاروں کے دل کش فسانے نہ ہوتے
    بہاروں کی نازک حقیقت نہ ہوتی

    جبینوں پہ نور مسرت نہ ہوتی
    نگاہوں میں شانِ مروت نہ ہوتی

    گھٹاؤں کی آمد کو ساون ترستے
    فضاؤں میں بہکی بغاوت نہ ہوتی

    فقیروں کو عرفان ہستی نہ ملتا
    عطا زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی

    مسافر سدا منزلوں پر بھٹکتے
    سفینوں کو ساحل کی قربت نہ ہوتی

    ہر اک پھول کا رنگ پھیکا سا ہوتا
    نسیم بہاراں میں نکہت نہ ہوتی

    خدائی کا انصاف خاموش رہتا
    سنا ہے کسی کی شفاعت نہ ہوتی
     

Share This Page