1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سید شہزاد ناصر صاحب کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by ھارون رشید, May 27, 2015.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]
    محترم سید شہزاد ناصر صاحب
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  2. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    جواب- پورا نام محمد شہزاد ناصر سید

    اس نام کی وجہ تسمع یہ ہے کہ میرے تایا 11 سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی میں اپنے دادا کا پہلا پوتا تھا میری پیدائش پر بہت خوشیاں منائی گئیں نام رکھنے کا مرحلہ آیا تو میرے دادا نے میرا نام شہزاد رکھا جس کا مطلب سب کو معلوم ہے

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    جواب- القاب وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں دادی پیار سے چندو کہتی تھیں سو بچپن میں یہ ہی نام پڑ گیا اب نہ وہ بزرگ رہے نہ وہ شفقتیں اب سب ہی شاہ جی کہ کر بلاتے ہیں

    3- عمر؟

    جواب- 24 + 24 = 48

    کسی نے کیا خوب کہا ہے
    دل ہونا چاہی دا جوان
    عمراں وچ کی رکھیا
    اور اس سوال کے جواب کا مطلب یہ ہی ہے کہ میری عمر دو نوجوانوں کے برابر ہے یعنی ماشاءاللہ سے کڑیل جوان ہیں

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    جواب- جائے پیدائش کراچی جائے سکونت گوجرانوالہ


    اباؤ اجداد کا تعلق گجرات کے ایک نواحی گاؤں گولیکی سے ہےمیرے والد سٹیٹ بنک میں ملازم تھے اور اس وجہ وہ کراچی شفٹ ہو گئے جہاں میری پیدائش ہوئی 1980 میں سٹیٹ بنک کی ایک برانچ گوجرانوالہ میں کھولی گئی اور میرے والد صاحب کا ٹرانسفر گوجرانوالہ ہو گیا اور اسی سال ہم سب گوجرانولہ شفٹ ہو گئے اور تا حال ادھر ہی ہیں

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    جواب-انٹرمینڈیٹ + ڈپلومہ ان آرکیٹیکچر

    تعلیم کی اہمیت کسے نہیں معلوم تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری کا حصول ہے تو تعلیم کا مقصد فوت ہو جاتا ہے
    تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے زندگی کے قرینے گفتگو نشست و برخاست لباس رہن سہن ہر چیز پر اثرانداز ہوتی ہے تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ قلیل آمدنی کے باوجود اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی بڑا بیٹا ایم بی اے کر چکا ہے اور آجکل دوبئی میں ہے اس سے چھوٹی بیٹی نے کمپیوٹر سائینس میں گریجوایشن کیا ہوا ہے اور آجکل Allied Schools میں کمپیوٹر سائینس کی ٹیچر ہے سب سے چھوٹا بیٹا بی کام کر رہا ہے اس کے بعد اس کو اے سی سی اے کروانے کا ارادہ ہے


    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    جواب- مطالعہ شکار سیر و سیاحت تحقیق


    مشاغل انسان کے ذوقِ سلیم کا پتہ دیتے ہیں میرے مشاغل میں سرفہرست مطالعہ ہے جس میں اردو ادب کا پہلا نمبر ہے اسکے علاوہ آثار قدیمہ اور تاریخ سے مطعلق مطالعہ کا شوق ہے اسکے علاوہ شکار کا بہت شوق ہوا کرتا تھا مگر اب نہ وہ فرصت ہے نہ وہ ماحول اور نہ ہی شکار کی کثرت اب تو صرف شکار گاہ میں جا کر جانوروں اور پرندوں کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    جواب- پیشہ پرائی بیگار یعنی ملازمت ہے

    آجکل ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی سعد اللہ خان اینڈ برادرز میں بحیثیت کوانٹٹی سروئر اور سائٹ انجینئر کی حیثیت سے پشاور میں خدمات سرانجام دے رہا ہوں

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    جواب- اپنے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری اور اچھا انسان بنانا

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا؟


    جواب- یہ سب عزیزم ملک بلال اور زیرک کی محبتیں ہیں جو یہاں کھینچ لائی ہیں
     
    Last edited: May 27, 2015
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصور ت جی ، آپ کے بارے میں جان کر دل خوش ہوگیا ہے ویسے عمر میرے اندازے سے 24 صرب 24 بنتی ہے ویسے آپ کی مرضی ہے :wink:

    اردو ادب اور تاریخ سے آپ کا لگاؤ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی امید ہے کہ آپ کی صحبت سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے ، آتے رہئے آپ کے دم قدم سے رونق رہے گی
     
  4. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا محبت کو جمع یا تقسیم نہیں کرتے ضرب دیتے ہیں اس حساب سے 24×24=576 بنتی ہے :)
    شاد و آباد رہیں
     
    Last edited: May 28, 2015
    ھارون رشید likes this.
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف بہت اچھا ہے بہت شکریہ
     
  6. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ :)
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 likes this.
  7. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    تفصیل سے تعارف دینے کا شکریہ ۔ اچھا لگا ۔
    آپ سے اختلاف ہے کہ محبت کو جمع یا تقسیم نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کر سکتے ہیں ، سلیقے سے ۔
    محبتیں جہاں سے بھی ملیں ، جیسے بھی ملیں ، جیسی بھی ملیں اور جس سے بھی ملیں ان کو جمع کررکھیں ، دل کے کسی گوشے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور واپس اپنے پیاروں میں تقسیم کردیں ۔۔۔ یہ کم پھر بھی نہ ہوں گی ۔
     
  8. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    شاہ جی بہت اچھا لگا آپ کے جامع تعارف پڑھ کر ۔ بہت کچھ نیا جاننے کو ملا آپ کے بارے میں۔
    اور آپ کی محبتوں کا مشکور ہوں کہ آپ ہماری چاہت آپ کو یہاں کھینچ لائی۔
    زیرک جی کو بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ لیکن کچھ دنوں سے غائب ہیں۔
    بہت سی دعائیں
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
  9. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    خوب کہی :)
    حوصلہ افزائی کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
  10. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی محبت ہے ملک صاحب
    شاد و آباد رہیں
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی ضرب سے ضرب لگنے کا خدشہ ہوتا ہے


    ویسے سنا ہے آجکل پشاور واقعی پھولوں کا شہر بن گیا ہے
     
  12. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آرمی پبلک سکول کے واقعے کہ بعد ایک اور واقعہ ہو چکا ہے جب شعیہ مسجد میں دھماکہ ہوا تھا اس کے بعد اب تک سکون ہے پھول واقعی یہاں بہت ہیں موقع ملا تو تصاویر لگاؤں گا
     
  13. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رحم ہی رکھے


    تصاویر کا انتظار رہے گا
     
  14. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:

    نام سے تو کوئی اسلحے والی دوکان لگتی ہے
     
  15. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    :nty:
    بات تو آپ کی درست لگتی ہے
     
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر آرڈر کون پکڑے گا
     
  17. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سوچنا تو انتظامیہ کا کام ہے :)
     
  18. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔۔زبردست۔۔
    بہت بہت اچھا تعارف کروایا آپ نے اپنا۔۔بہت بہت خوشی ہوئی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔۔
    آپ کے خیالات اور سوچ بھی بہت اچھی ہے خاص کر مستقبل کے حوالے سے۔۔۔ویری نائس۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔۔سدا خوش رہیئے بفضلِ باری تعالیٰ۔۔آمین
    [​IMG]
     
  19. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ :)
    شاد و آباد رہیں
     
    دُعا and پاکستانی55 like this.
  20. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    :jazakallah:
     

Share This Page