1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حب :صدر ممنون کے بیٹےسلمان بم حملہ میں محفوظ، تین افرادہلاک

Discussion in 'خبریں' started by اقبال جہانگیر, May 25, 2015.

  1. اقبال جہانگیر
    Offline

    اقبال جہانگیر ممبر

    Joined:
    Jan 19, 2011
    Messages:
    1,160
    Likes Received:
    224
    حب :صدر ممنون کے بیٹےسلمان بم حملہ میں محفوظ، تین افرادہلاک

    حب …….حب میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے کے اسکواڈ پر بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں صدر مملکت کے صاحبزادے محفوظ رہےڈی ایس پی اسپیشل سیکورٹی یونٹ عبدالرشید کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین کاقافلے حب سے گزر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 5 پولیس اہل کاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم صدر مملکت کے صاحبزادے سلمان محفوظ رہے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں اعجاز، عبداسلام اور ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔
    http://beta.jang.com.pk/83241
     
  2. اقبال جہانگیر
    Offline

    اقبال جہانگیر ممبر

    Joined:
    Jan 19, 2011
    Messages:
    1,160
    Likes Received:
    224
    اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ دہشتگردی، بم دہماکوں اور خودکش حملوں کی اسلامی شریعہ میں اجازت نہ ہے کیونکہ یہ چیزیں تفرقہ پھیلاتی ہیں۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔دہشتگرد ایک رستا ہوا ناسور ہیں اورپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔بی ایل اے،طالبان، لشکر جھنگوی اور القائدہ کے انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں. اسلام کسی ایک شخص کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے اور کسی ایک شخص کی ہلاکت کو پوری انسانیت کی ہلاکت سے تشبیہ دے کر ایک طرف احترام انسانیت، تحفظ انسانیت ِاور بقائے انسانیت کے ضمن میں اپنی تعلیمات پیش کرتا ہے تو دوسری طرف انسانوں کے باہمی معاملات میں کسی بھی طرح کی انسانیت کش سوچ اور سفاکانہ رویے کو انتہائی واضح الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔
     
  3. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
     

Share This Page