1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یکم مئی (یوم مزدور)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏1 مئی 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    میرے ہاتھوں میں تارے مُشقَت کے ہیں۔
    میری آنکھوں میں ہے سارا ارض و سما۔

    یکم مئی
    یومِ مزدوراں


    [​IMG]
     
    ملک بلال، دُعا، دانیال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    خواجہ از خونِ رگِ مزدور سازد لعلِ ناب
    از جفائے دہ خدایاں کشتِ دہقاناں خراب


    سرمایہ دار مزدور کی رگوں کے خون سے خالص لعل بنا رہا ہے اور

    دیہی خدا/جاگیردار کے ظلم سے کسانوں کے کھیت اجڑ گئے ہیں۔
     
    ملک بلال, دُعا, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    یومِ مزدور کیلئے بطور ِخاص
    محمد ارباب بزمی



    کر کر سارا دن مزدوری
    ہوندی نئی جے روٹی پوری

    ہن تے چینی وی نئی لبھدی
    دیواں بال نوں کیویں چُوری

    روٹی روٹی کُرلاندے نے
    ویندے نئی کوئی مجبوری

    شیطاناں نے تے انت مچائی
    کتھے ہے اوہ طاقت نوری

    عشق توں میں انکاری نئی جے
    ہور وی نے کم بوہت ضروری

    نسل آں بو تراب دی بزمی
    کر نئی سکدا جی حضوری​
     
    نعیم اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    اس کی سمجھ نہیں آئی
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    یکم مئی پوری دنیا میں مزدوروں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اسے مئی ڈے بھی کہا جاتا ہے
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    برادر مجھے اس بات کا علم ہے یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہوتا ہے۔۔
    ہارون بھائی نے جو ڈیڈیکیٹ کی ہے شاعری ان کو اس کے بارے میں لکھا تھا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    بہت بہتر جی ۔۔
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ہیں تلخ بہت بندہِ مزدور کے اوقات :(
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    کمیونزم کے خاتمے کے بعد اب تو ویسے بھی صہیونی سرمایہ دارنہ نظام مختلف نام و عنوانات سے پوری دنیا کو اپنی جکڑ میں لے رہا ہے۔
    مزدور کے حقوق کا صحیح تحفظ صرف مصطفیٰ کریم :drood: کے دیے ہوئے نظام میں ہوسکتا ہے جس کے مطابق "معاشرے میں جس کے پاس ضرورت سے زائد ہے وہ " لوٹا " دے اسکو جسکے پاس نہیں ۔"
    جلد یا بدیر انسانیت کواپنی بقا کے لیے درِ مصطفیٰ :drood: پر ہی سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ انشاءاللہ
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    نوائے مزدور

    ز مُزدِ بندۂ کرپاس پوش و محنت کار
    نصیبِ خواجۂ ناکردہ کار، رختِ حریر

    کھردرا لباس پہننے والے اور محنت کش بندے کی مزدروری سے، کچھ کام نہ کرنے والے نکھٹو سرمایہ دار نے اپنے نصیب میں ریشمی لباس بنا لیا۔

    ز خوے فشانیِ من لعلِ خاتمِ والی
    ز اشکِ کودکِ من گوہرِ ستامِ امیر

    میرا خون پسینہ ایک کرنے سے حاکم کی انگوٹھی میں یاقوت بنا، میرے بچوں کے آنسوؤں سے امیرے کے گھوڑے کی زین کے موتی بنے۔

    علامہ اقبال ۔ (پیامِ مشرق)
     
    ثاقب عبید، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں