1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ رے کیا بارگہِ غوثِ جلی ہے۔گردن کو جھکائے ہوئے ہرایک ولی ہے

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏12 فروری 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    الله رے کیا بارگہِ غوثِ جلی ہے
    گردن کوجھکائےہوئےہر ایک ولی ہے
    وہ ذات گلستانِ رسالت کی کلی ہے
    نو رستہ گل گلشنِ زھرا و علی ہے​


    اولادِ حسن آلِ حسین ابنِ علی ہے
    بے شک شہِ بغداد ولی ابن ولی ہے

    سب اُن کی عنایت ہےخفی ہےکہ جلی ہے
    ہر رسمِ کرم ان کے گھرانے سے چلی ہے​

    جس دل پہ نظر ان کی ہو وہ روشن و بینا
    ان کو جو پسند آئے وہی بات بھلی ہے​

    ہوں نقشِ قدم جس پہ نبی اور علی کے
    اس در پہ کسی کی نہ چلے گی نہ چلی ہے​

    اک سلسلہء نور ہے ہر سانس کا رشتہ
    ایمان میرا حُبِ نبی ، مہرِ علی ہے​

    اس ذات سے شاہی کے قرینے کوئی سیکھے
    وہ ذات جو کہ فقر کے سانچے میں ڈھلی ہے​

    مجھ کو بھی محبت ہے بہت باد صبا سے
    کیوں کر نہ ہو آخر ترے کوچے سے چلی ہے​

    مشکل ہوئی آسان انہیں جب بھی پکارا
    یورش غم و آفت کی میرے سر سے ٹلی ہے​

    محشر میں وہی غازہ انوار بنے گی
    مٹی تیرے کوچے کی جو چہرے پہ ملی ہے​

    ہر گام پہ سجدے کی تمنا ہے جبیں کو
    یہ کس کا در ناز ہے یہ کس کی گلی ہے​

    جو نور ہے بغداد کی گلیوں کا اجالا
    ہر ایک کرن اسکی مدینے سے چلی ہے​

    میں ان کا ہوں تا حشر نصیر انکا رہوں گا
    صد شکر ان سے میری نسبت ازلی ہے​


    کلام: حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رح
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اک سلسلہء نور ہے ہر سانس کا رشتہ
    ایمان میرا حُبِ نبی ، مہرِ علی ہے
    --------------------------
    بہت اعلی بہت عمدہ جناب ۔جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    برادرانِ گرامی ! پسندیدگی کے لیے شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کاش منگتوں میں کہیں ہمارا نام بھی شامل ہوجائے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاء اللہ ضرور ہو گا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاءاللہ @ھارون رشید بھائی ۔
    واضح رہے کہ اولیائے کرام کی شفاعت اور مددونصرت ، آیاتِ قرآنی اور احادیث نبوی:drood: سے ثابت ہے۔

    حضور غوث الاعظم نے ارشاد فرمایا : اگر میرا مرید مشرق میں کہیں بے پردہ ہوجائے اور میں مغرب میں ہوں تو بھی میں اس کی ستر پوشی کرتا ہوں ۔ (بہجۃالاسرار)

    دوسری جگہ ارشاد فرمایا ‘‘ اے میرے مرید میرا دامن مضبوطی سے پکڑ لے اور مجھ پر پورا اعتماد رکھ میں اللہ کی مدد سے تیری حمایت دنیا میں بھی کرونگا اور قیامت کے دن بھی ۔(قصیدہ غوثیہ)

    حضور غوث الاعظم اپنی نسبت کے حوالے سے بیان فرماتے ہیں کہ جو شخص خود کو میری طرف منسوب کرے اور مجھ سے عقیدت رکھے تو اللہ تعالٰی اسے قبول فرما کر اس پر رحمت فرمائے گا اگر اسکے اعمال برے ہوں تو اسے توبہ کی توفیق دے گا ایسا شخص میرے مریدوں میں سے ہوگا اور اللہ تعالٰی نے اپنے فضل و کرم سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مریدوں ، میرے سلسلے والوں ، میرے پیروکاروں اور میرے عقیدت مندوں کو جنت میں داخل فرمائے گا ۔(بہجۃ الاسرار)

    حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے ایک مرتبہ شیخ ابو القاسم عمر بزاز رحمۃ اللہ علیہ نے دریافت فرمایا اگر کوئی شخص آپ کا ذکر زبان پر لائے لیکن اسے نہ تو آپ سے بیعت نصیب ہوئی ہو نہ خرقہ ملا ہو نہ خلافت عطا ہوئی ہو تو کیا وہ بھی اس زمرے میں آئے گا تو حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ۔ جو شخص صرف میرے نام سے نسبت رکھے یا مجھ سے دل میں حسن اعتقاد رکھے گا اللہ تعالٰٰی اس کی توبہ قبول فرمائے گا خواہ وہ مجھ سے کتنی ہی دور کیوں نہ ہو ۔ اپنے پروردگار کی قسم مجھ سے اللہ عزوجل نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میرے دوستوں ، محبت کرنے والوں ، نام پکارنے والوں ، اور حسن اعتقاد رکھنے والوں کو جنت میں داخل فرمائے گا ۔ ( بہجۃ الاسرار)
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حق اے سچ اے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں