1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" اچانک " از دلپسند سیال

Discussion in 'ادبی طنز و مزاح' started by دلپسند سیال, Dec 11, 2011.

  1. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    اچانک
    اس لفظ سے مجھے بہت چڑ ہے ۔ کہنے کو یہ ایک معمولی سا لفظ ہے مگر اس کا اثر کسی ایٹم بم سے کم نہیں ۔ جی ہاں ایٹم بم جتنی تباہی مچاتا ہے یہ اچانک۔

    آپ حیران ہورہے ہیں کیا ؟ ۔

    ارے بھئی ایٹم بھی تو ایک معمولی ذرہ ہے جو آنکھ سے تو درکنار ایک عام خوردبین سے بھی نظر نہیں آتا مگر اس کی تباہی کےلیے ہیرو شیما اور ناگاساکی کی مثال سامنے ہے۔
    بالکل اسی طرح یہ اچانک لفظ بھی تباہی مچاتا ہے۔ اس اچانک نے بہت سے لوگوں کو ہسپتال ،تھانوں اور قبرستان میں پہنچایا ہے ۔

    اب اس اچانک کی کچھ مثالیں دیکھ لیں ۔

    مثلاً آپ اپنی گرل فرینڈ سے رومانس جھاڑ رہے ہوں اور اچانک اس کا بھائی آجائے ۔یا آپ کوئی غیر قانونی کام کررہے ہوں اور اچانک پولیس کا چھاپہ پڑ جائے۔ آپ غم میں ڈوبے ہوئے ہوں اور آپ کو اچانک خوشی کی خبر مل جائے یا خوشی کے موقعہ پر اچانک غمی کی خبر مل جائے ۔ یعنی اچانک ہر حال میں اچانک دل کے اٹیک کا باعث بن کر آپ کو اچانک ہسپتال بھی پہنچا سکتا ہے۔


    اچانک کی اس طرح کی کافی مثالیں ہیں جو آپ پر بھی صادق آتی ہوں گی اور آپ یقینًا اس اچانک کا مزہ چکھ چکے ہوں گے ۔ اور اچانک کے اس مزے نے آپ کے دانت باہر نہیں نکالیں ہوں گے تو ہلا ضرور دیئے ہوں گے۔


    اس اچانک نے میرے بہت پیارے دوست کی وہ درگت بنائی ہے کہ وہ اب ٹانگوں سے بھی معزور ہوچکا ہے ۔ اسے اچانک سے بہت محبت تھی وہ ہر کام اچانک کرنے کا عادی تھا ۔ مٰں نے کئی بار اسے منع کیا کہ اچانک بہت خطرناک اور ٹائٹ کام ہوتا ہے مگر وہ بعض نہیں آیا ۔


    ایک دن اچانک اسے محبوبہ سے ملنے شوق چڑھا ۔اور وہ اچانک محبوبہ کے گھر پہنچ گیا ۔محبوبہ کسی اور کی محبت کا دم بھرتی ہوئی پائی گئی۔میرے دوست کےاچانک پہنچ جانے سے وہ ہکا بکا رہ گئے ۔ عاشق نمبر دو بھاگ گیا اور یہ موصوف ابھی قہر آلود نگاہ سے محبوبہ کو گھور رہا تھا کہ اچانک محبوبہ کا بھائی وہاں آگیا ۔ بھائی کو دیکھ کر یہ اچانک وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا ۔ گلی میں اسے بھاگتے دیکھ کر اچانک ایک کتا پیچھے پڑ گیا ۔ابھی وہ کتے سے پیچھا چھڑا نہیں پایا تھا کہ اچانک وہاں پولیس آگئی اور اسے یوں بھاگتے دیکھ کر چور سمجھی اور اس کے پیچھے لگ گئی ۔ وہ سڑک کراس کرنے لگا تو اچانک ایک تیز رفتار کار اس کے سر پر پہنچ گئی اور اس کی ٹانگوں کا ستیاناس کردیا ۔ اور یوں اچانک نے اچانک میرے دوست کو معذور کرکے رکھ دیا ۔


    اب آپ لوگ بھی اچانک کی تباہ کاریوں سے آگاہ ہوچکے ہوں گے۔

    بس آپ لوگوں کو اس اچانک سے
    خبردار کرنے کےلیے اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ اچانک پر ایک اچانک مضمون لکھ کر اچانک آپ لوگوں کو چونکا دیا جائے ۔اور اب آپ اچانک یہ اچانک والا مضمون پڑھ کر اچانک سے خبردار ہوچکے ہوں گے اور اچانک سے بچنے کی تدبیر سوچ رہے ہوں ۔


    کہیں آپ مجھے پاگل تو نہیں سمجھ رہے کہ میں نے پاگلوں کی طرح اچانک اچانک کی رٹ لگا رکھی ہے

    مگر جناب آپ نے خود پر غور نہیں کیا کہ اچانک اچانک تو مسلسل آپ کے ہونٹوں پر بھی رواں دواں ہے

     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    ہاہاہاہا
    میں سویا پڑا تھا اچانک میری آنکھ کھلی تو میں نے فورم کھولا اور اچانک ہی آپ کی تحریر پر نظر پڑی۔ اور حیران ہوا کہ آپ تو اچانک بہت اچھا مزاح لکھتے ہیں۔ اب اسی طرح اچانک سے اور اچھی اچھی شیئرنگ کرنا شروع کر دیں۔
     
  3. خوبصورت
    Offline

    خوبصورت ممبر

    Joined:
    Oct 9, 2011
    Messages:
    6,517
    Likes Received:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    اچانک میں نے اچانک یہ مضمون پڑا تو اچانک میری اچانک ہنسی نکل پڑی۔۔ اور اچانک ریپلئی کرتے ہوئے اچانک آپ کا اچانک کے لئے اچانک شکریہ ادا کرتی ہوں۔۔ :y_rofl:
     
  4. دلپسند سیال
    Offline

    دلپسند سیال ممبر

    Joined:
    Dec 10, 2011
    Messages:
    33
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    اچانک لکھے گئے اچانک مضمون پر آپ دونوں کے اچانک تبصرے دیکھ اور پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ داد دینے میں کنجوسی نہیں کرتے ۔ویری ویلڈن جی
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    اچانک اچھی تحریر دیکھ میں چونک ہی گیا
     
  6. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    واہ کیا بات ہے آپ نے ہم سب کو اچانک کے بارے میں جو معلومات دی ہیں بہت ہی نئی ہیں ہاہاہاہاہاہاہا
     
  7. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    واہ! بہت خوب، اچانک (مزاح) سے بھرا اچھا مضمون ہے۔ آدھی رات کو مزاج تازہ کر دیا۔ :)
     
  8. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    میری نظر بھی اچانک رات گئے آپ کے مضمون اچانک پر پڑی۔۔۔تو اچانک دل چاہا کہ اچانک پر اچانک داد تو ضرور بنتی ہے۔۔۔۔تو اچانک داد قبول کیجئے
     
  9. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    بہت خوب لکھا ہے ۔۔۔میں اچانک اچانک کی رٹ لگا کر اس کا مزہ کرکرا نہیں کرنا چاہتا اور پھر اچانک سے محتاط رہنا بھی تو ضروری ہے ۔اس لیے صرف تعریف قبول کریں۔
     
  10. معصومہ
    Offline

    معصومہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Nov 2, 2011
    Messages:
    15,314
    Likes Received:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " اچانک " از دلپسند سیال

    بہت اچھا لکھا ہے آپ نے زبردست:a180: دل خوش ہوگیا اتنی اچھی تحریر پڑھ کر اور وہ بھی اچانک:222:
     

Share This Page