1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از طالب رحمت, ‏1 نومبر 2011۔

  1. طالب رحمت
    آف لائن

    طالب رحمت ممبر

    میں‌نے بہت جگہ پڑھا ہے کہ پرانے زمانے کے لوگ ستاروں کی مدد سے سمت اور راستہ معلوم کرتے تھے
    اور ستاروں کی ترتیب کا خیال رکھنا پڑتا ہے

    کیا کوئی صاحب علم بتا سکتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے
    جبکہ تمام ستارے ایک جیسے نظر آتے ہیں
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    اس کے لیے تو کسی ماہرِ فلکیات سے رابطہ کرنا پڑے گا۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    ویسے میرا خیال ہے رات کے وقت سمت کا تعین "قطبی ستارے" کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ جو ہمیشہ "شمال" کی سمت میں ہوتا ہے۔ اور باقی ستاروں سے کافی واضح اور روشن ہوتا ہے۔ اس کی طرف طرف منہ کرکے کھڑے ہونےسے آپ کے دائیں ہاتھ مشرق، بائیں ہاتھ مغرب اور پیچھے جنوب ہو گا۔
     
  4. طالب رحمت
    آف لائن

    طالب رحمت ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    یہ طریقہ لوگ قبل مسیح سے ماہرین کے علاوہ عام لوگوں کے استعمال میں بھی تھا
     
  5. طالب رحمت
    آف لائن

    طالب رحمت ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    کافی ستارے واضح‌اور روشن ہوتے ہیں
    قطبی ستارے کی کوئی واضح نشانی ؟
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    جیسا کہ میں نے بتایا طالب جی۔ قطبی ستارہ باقی ستاروں سے بہت واضح ہوتا ہے ۔
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    اس کے لیے آپ کو آسمان میں موجود ستاروں کے جھرمٹوں سے کچھ شناسائی حاصل کرنا ہو گی۔ قطبی ستارے کی شناخت کے لیے دو اہم جھرمٹ استعمال ہوتے ہیں ایک کا نام دب اکبر یا Great Bear ہے اور دوسرے کا نام ذاتَ الکرسی یا Cassiopeia ہے۔ ان کی مختصر پہچان ذیل میں درج ہے۔
    دب اکبر
    یہ سات ستاروں کا جھرمٹ ہے۔ اس کی شکل اس تصویر میں دکھائی گئی ہے۔
    http://www.buzzle.com/img/articleImages/295738-50712-50.jpg
    اس کے آخری دو ستاروں کی لائن میں‌سب سے چمکدار ستارہ قطبی ستارہ ہے۔ وضاحت کے لیے یہ دیکھیں:
    http://media-3.web.britannica.com/eb-media/36/5436-004-302AD802.gif

    ذاتَ الکرسی
    یہ پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے جو انگریزی کے حرف W سے مشاہبہ ہے۔اس کی شکل اس تصویر میں‌دکھائی گئی ہے۔
    http://goforthandmakelovely.files.wordpress.com/2010/11/cas4.jpg
    اس کے بڑے v کے درمیان سے ایک فرضی لکیر کھینچیں تو قطبی ستارے کی سمت معلوم ہو گی۔

    سمت معلوم کرنا
    قطبی ستارہ ہمیشہ شمال کی سمت میں‌ہوتا ہے۔ سمتوں کا اصول یہ ہے کہ اگر آپ کو ایک سمت معلوم ہو جائے تو باقی تین سمتیں آپ کو معلوم ہو جاتی ہیں کیونکہ سمتیں ہمیشہ یوں‌ہوتی ہیں
    http://upload.wikimedia.org/wikiped...en_windrose.svg/300px-Brosen_windrose.svg.png

    اوپر بیان کیے گئے دونوں‌جھرمٹ سے ہمیں قطبی ستارے کا پتہ چلتا ہے جو کہ ہمیشہ شمال میں‌ہوتا ہے۔ مذید وضاحت کے لیے یہ تصویر دیکھیں:
    http://2.bp.blogspot.com/_0UccJ2RtX..._Dipper_North_Star_Polaris_Cassiopeia_450.jpg

    یاد رہے کہ یہ دونوں‌جھرمٹ قطبی ستارے کے مخالف سمتوں میں‌ہیں اس لیے عام طور پر آپ کو ان میں‌سے ایک ہی جھرمٹ نظر آئے گا۔ رات کو ایک بجے کے بعد آپ کو دونوں جھرمٹ ایک ساتھ بھی نظر آ سکتے ہیں۔ زمینی زاویے سے یہ ایسے نظر آئیں گے:

    http://www.sciencephoto.com/image/3...k_showing_how_to_locate_the_Pole_Star-SPL.jpg
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    واصف صاحب دی گریٹ
     
  9. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    ان کے پاس ہر چیز کی معلومات ہوتی ہیں۔۔ ہ:n_great:
     
  10. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    واصف بھائی چھا گئے ہیں آپ
     
  11. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    واصف بھیا آپ نے بہت عمدہ تحریر کیا ہے
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: ستاروں‌ کی مدد سے سمتیں معلوم کرنا

    واصف بھائی بہت اچھی طرح وضاحت کی آپ نے۔
    شکریہ!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں