1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بلال کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by ملک بلال, May 13, 2010.

  1. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    لیں جناب ہارون رشید عرف ناظم صاحب ناچیز کا تعارف حاضر ہے۔

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    اجی چھوڑیئے نام میں‌کیا رکھا ہے؟ گلاب کو جو مرضی کہہ لیں وہ رہتا تو گلاب ہی ہے۔ بہرحال آپ بضد ہیں‌تو جناب میرا پورا نام ملک انور بلال ہے۔ رہا سوال یہ کہ نام رکھا کس نے تو یہ ایک دکھ بھری داستان ہے۔ میری معلوم خاندانی تاریخ کے مطابق میری پیدائش کے بعد جب میرا نام رکھنے کا مرحلہ درپیش ہوا تو والد صاحب کو ""بلال"" نام پسند تھا اور دادا حضور ""انور"" رکھنے پر بضد تھے۔ اور یہ معاملہ لے کر دونوں کے درمیان اچھا خاصا تنازعہ ہوا۔ (اب یہ مت کہیئے گا کے میں شروع سے ہی متنازعہ شخصیت ہوں۔ بہرحال میں چونکہ اپنی ماں‌ باپ کی پہلی اولاد اور دادا دادی کا پہلا پوتا تھا اس لئے دونوں فریق اپنا اپنا حق جتانے میں‌ مصروف تھے۔ اس سے پہلے کہ تنازعہ مزید شدت اختیار کرتا۔ مٹھائی کھانے کے شوقین کچھ حضرات نے تصفیہ یہ کروایا کہ موصوف کا نام انور بلال رکھ لیا جائے تاکہ دونوں فریقین کی خواہش پوری ہو جائے اور ہم مٹھائی کھا کر اپنے اپنے گھر جائیں۔ اس طرح یہ معاملہ طے ہوا۔ میں‌اس واقعے سے محظوظ ہونے کی کیفیت میں‌نہیں تھا جس کا مجھے آج تک افسوس ہے کہ کاش میں‌ اس وقت ہوش سنبھال چکا ہوتا۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    مجھے زیادہ تر دوست ملک کہہ کر بلاتے ہیں وجہ تسمیہ آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ میں ملک برادری سے تعلق رکھتا ہوں اور ہمارے علاقے میں‌ برادری ازم کافی ہے۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    مجھے معرض وجود میں پاکستان کے غیر معیاری وقت کے مطابق 28 سال ، 9 ماہ ، 5 دن، 23 گھنٹے، 21 منٹ اور تقریباً 41 سیکنڈ گزر چکے ہیں۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    شہر میرا ملک وال ہے جو کہ تحصیل ہے ضلع منڈی بہائوالدین کی جو کہ ضلع ہے پنجاب کا جو کہ صوبہ ہے پاکستان کا۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    تعلیم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔ ویسے تو انسان ساری زندگی ہی سیکھتا رہتا ہے۔ بہر حال میں اس وقت ورچوئل یونیورسٹی سے bscs کر رہا ہوں۔ تعلیم حاصل کرنا اس لئے ضروری سمجھے تاکہ اپنی سوچ کہ معاشرے کے مطابق بنا سکوں۔ لیکن افسوس تعلیم بھی میرا کچھ نہ بگاڑ سکی۔ میں تو نہیں سدھرا لیکن تعلیم کا کچھ چسکا لگ گیا۔ اب کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہوں چاہے وہ نصابی ہو یا غیر نصابی۔

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    مشاغل تو بہت سارے ہیں لیکن وقت میسر نہیں ہوتا۔ پھر بھی جب کبھی وقت ملے تو صوفیانہ کالم پڑھ لیتا ہوں، سن لیتا ہوں، صوفی شعراء میں بابا بلھے شاہ، شاہ حسین، بابا فرید کوٹ مٹھن شریف، میاں‌محمد بخش، وارث شاہ، اور فوک گلوکاروں میں پٹھانے خان، عابدہ پروین، الن فقیر، سائیں اختر، اللہ دتہ لونے والا، منصور ملنگی پسند ہیں۔ ویسے کلاسیکل میں لتا، رفیع، مکیش، کشور، نصرت فتح علی، استاد امانت علی پسند ہیں، کبھی کبھی موڈ ہو تو مغربی موسیقی بھی سن لیتا ہوں، زیادہ تر شکیرا یا انگما۔ اس کے علاوہ اچھی کتابیں، شاعری، کمپیوٹر، اور بہت ساری انگلش موویز۔ پسندیدہ مصنفین میں‌ واصف علی واصف، ممتاز مفتی، برٹریندرسل، ژاں پال سارتر، کرشن چندر، گرو راجنیش اوشو وغیرہ وغیرہ۔ نفسیات اور فلسفے سے بھی لگائو ہے۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    اس سوال کے جواب میں‌ ایک نظم یاد آ گئی شاید فیض صاحب کی ہے
    وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
    جو عشق کو کام سمجھتے تھے
    یا کام سے عاشقی کرتے تھے
    ہم جیتے جی مصروف رہے
    کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
    پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
    دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا

    بہر حال غم جاناں کے ساتھ ساتھ غم دوراں‌بھی تو ہے تو بس اس غم دوراں کی دوا کے لئے کچھ کام بھی کرنا پڑتا ہے۔ میں پیشے کے لحاظ سے فیشن ڈیزائنر ہوں اور معاوضے کے طور پر غریب شوہروں کی بد دعائیں لیتا ہوں۔ اضافی وقت میں گرافکس ڈیزائننگ کا کام بھی کر لیتا ہوں۔اور کبھی کبھی کچھ لکھ بھی لیتا ہوں۔ لیکن پھر بھی کہوں گا
    عشق نے غالب نکما کر دیا
    ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے
    دو مختلف شعراء کے فقرات جوڑنے پر ان کی روحوں سے معذرت لیکن مقصد اپنا خیالات کی وضاحت تھا۔
    ان کے مشاغل آپ نے بتانے سے منع کر دیا ہے سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    مستقبل کے عزائم کچھ خطرناک ہیں لیکن وضاحت نہیں کر سکتا۔ بہر حال جہاں تک ہو سکا پڑھنے کا ارادہ ہے علم کو علم سمجھ کر حاصل کرنا چاہتا ہوں نا کہ ذریعہ روزگار۔

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    شاکر شجاع آبادی کے دوہڑے ڈھونڈتا ڈھونڈتا یہاں تک آ پہنچا ساگراج صاحب کی کلیکشن کمال کی ہے۔ ان تک میرا سلام پہنچا دیجئے گا۔


    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    ن
    پہلے تو یہی سوچا تھا کہ نہ حل کروں پر آپ کے اصرار نے مجبور کر دیا۔ کیوں کہ میں لکھنے سے بہت بھاگتا ہوں۔ ان تین وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ میں اپنے بارے میں‌کم ہی بات کرتا ہوں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں اتنے اچھے لوگ ہیں مجھ جیسے بندے کا یہاں‌ کیا کام۔ اور تیسری وجہ کے لئے عرض ہے کہ

    نقطہ وروں نے یہ سمجھایا
    خاص بنو اور عام رہوں
    محفل محفل صحبت رکھو
    دنیا میں گمنام رہو

    ہارون بھائی میرا خیال ہے اتنا مختصر سا تعارف کافی ہے۔ امید ہے بور ہوئے ہوں گے اور پچھتا رہے ہوں گے کہ میں کیوں تعارف کا کہہ بیٹھا۔ بہر حال آپ کا حکم تھا اس لئے تعمیل ضروری سمجھی۔
    دعائوں میں یاد رکھئے گا۔
    اللہ آپ سب کہ آسانیاں فراہم کرے اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے۔ آمین
    والسلام
    احقر ، ملک بلال
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اسلام علیکم
    ملک صاحب میں تو آپ کو الجبرا کی طرح سمجھا تھا مگر ماشاء اللہ آپ تو اردو ادب کی طرح‌ رواں دوں شخصیت ہیں آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، ملک وال نزد منڈی بہاؤالدین کا ایک چکر لگا چکا ہوں مڈھ رانجھا نامی قصبہ بہت پسند آیا تھا۔ اور ملک وال جاتے ہوئے دھماکہ پھاٹک بھی آیا تھا شاید مگر اس سے منصوب واقعہ بہت دل دکھانے والہ ہے

    حضرت واصف علی واصف رحمت اللہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور یہ اشفاق احمد اور دیگر مصنفین ان کے حضور دو زانو بیٹھے ہوتے تھے ان کے مزار شریف پر بھی حاضری دے چکا اور باتیں تو بہت ہیں مگر آپ کی بوریت سے ڈر لگتا ہے

    ساگراج بھائی کو آپ کا سلام عرض کردیتا ہوں عنقریب آپ سے بات بھی ہوجائیگی آج کل میں‌ہی انشاء اللہ
    والسلام
    اپنا خیال رکھئے اور ہمارا بھی
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    بلال بھائی آپ کے بارے جان کر بہت اچھا لگا تعارف کرونے کا شکریہ :222: :a180:
     
  4. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    ملک بلال جی،!!!
    کیا زبردست اپنا تعارف آپ نے کرایا ہے، بہت ہی زیادہ خوشی ہوئی،!!!!
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اچھا لگا آپ کا تعارف اتنا مکمل اور تفصیئلات سے پر تعارف پہلی بار پڑھا ھے

    آتے رھیے گا
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    آپ سب لوگوں‌کا شکریہ۔ کوشش کروں گا حاضری ہوتی رہے۔ ہارون بھائی آپ نے سانحہ یاد دلا دیا بہت بڑا سانحہ تھا اور میں ہم لوگ اس وقت وہیں موجود تھے۔ اللہ تعالی ہم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ حضرت واصف کے مرقد پر حاضری دینے کی خواہش میرے دل میں‌بھی ہے دیکھیں کب ممکن ہوتا ہے۔ اور آپ نے الجبرے والی بات خوب کہی۔ اسی بات پر کچھ فقرے یاد آ گئے

    خوابوں‌کی طرح تھا نہ خیالوں‌کی طرح تھا
    وہ علم ریاضی کے سوالوں‌کی طرح تھا
    الجھا ہوا ایسا کے کبھی حل نہ ہوا وہ
    سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں‌کی طرح تھا

    حسن رضا اور خوشی آپ لوگوں کا بھی شکریہ۔ باقی دوستوں کے تاثرات کا بھی انتظار رہے گا۔
    والسلام
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اللہ کریم آپ کو کامیابی سے نوازیں‌
     
  8. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اسلام علیکم
    تفصیلی تعارف سے تو لگتا ہے کہ ہر فن مولا شخصیت ہیں بہت اچھا لگا آتے رہیں اور جیتے رہیں
     
  9. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    السلام علیکم ۔ ملک بلال صاحب۔
    آپ کا تعارف اچھا لگا۔ ہماری اردو کے چند بہترین تعارفات میں سے ایک ہے۔
    اپنے متعلق اتنا کچھ اتنے خوبصورت پیرائے میں بتلا دینے پر بہت شکریہ ۔ بھائی ہارون صاحب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آپکو تعارف کی درخواست اور تحریک دی۔
    امید ہے آپ ہماری اردو میں خوبصورت اضافہ ہوں گے۔ :flor:
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    السلام علیکم ملک بلال بھائی ۔
    اتنا پیارا تعارف دینے بلکہ تعارف کا حق ادا کرنے پر بہت شکریہ ۔
    انشاءاللہ ہماری اردو کا فورم آپ کی رواں دواں اردو ، اردو ادب سے شغف اور بیداریء حس مزاح سے باغ و بہار بن جائے گا۔
    والسلام
     
  11. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اسلام وعلیکم
    ملک انور بلال بھائی آپ کا تفصیلی تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا ۔ امید ہے آپ ہماری اردو پیاری اردو میں ایک خوبصورت اضافہ ہوں گے
     
  12. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ ہماری اردو میں ایک اچھا اضافہ
     
  13. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    محترمہ شخصیت کے لفظ سے بہت بڑے انسان کا تخیل آتا ہے ذہن میں۔ میں تو ایک عام سا انسان ہوں۔
     
  14. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    زاہرا آپ کی یہ بات واقعی ٹھیک ہے کہ اصل مبارکباد کے حقدار ہارون بھائی ہیں
     
  15. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اپنے تعارف کو میں اپنی پروفائل میں کیسے لگا سکتا ہوں ؟
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    فریم کروا کےےےےےےےےےےےےےےے
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    ٹالی کی لکڑ‌مجھ سے لے لیں
     
  18. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    آپ لڑکا ہوتیں تو آپ سے ایک سوال ضرور پوچھتا۔ بہر حال فریم کا کوئی ڈیزائن بھی دے دیں۔
     
  19. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    آپ نے کیا کلینک بند کر کے ٹال کھول لیا ہے ؟
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اور ناظرین ۔۔ یہ دیکھیے سویپ شاٹ پر عمدہ چوکا ۔ :84: :84: :84:
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    عا کی جگہ آ لگ جائے تو تعارف مکمل ہوجائے گا۔ ;)
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ملک بلال کا تعارف


    ایک لڑکی اپنی ماں کے پہلی بار بال بنانے لگی بہت دیر تک بالوں کو الٹا سیدھا کرتی رھی مگر بالوں کا کوئی سٹائل نہ بنا پائی تو ماں سے بولی

    بے بے تیرے کن نہ ہوندے تے میں تیریاں بڑیاں سوہنیاں پھل چڑیاں بنادی
     
  23. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    اگر وہ لڑکی اپنی بات کی وضاحت بھی کر دے تو مہربانی ہو گی۔ اپنے تے اتوں لنگ گئی اے :143:
     
  24. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    یہ ہر بات آپ کے اتوں لنگ جاتی ھے جب نئے آئے تھے تب تو ہم پہ بڑی تنقید کی تھی کہ عام باتیں کرتے ھیں ہم:a12: اب ہماری باتیں ہی سمجھ نہیں آتیں
     
  25. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    بلال بھائی ایسی سمجھدار باتیں ج بھائیوں کی سمجھ میں‌نہیں آسکتیں
     
  26. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    یہ یہاں بھی ج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چ ح خ بھی ہے
     
  27. سعید الفت
    Offline

    سعید الفت ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2010
    Messages:
    2,279
    Likes Received:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    ملک بلال صاحب : تعارف کا شکریہ
    ھماری اردو میں حوش آمدید
     
  28. سعید الفت
    Offline

    سعید الفت ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2010
    Messages:
    2,279
    Likes Received:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    ملک بلال صاحب : تعارف کا شکریہ
    ھماری اردو میں حوش آمدید
     
  29. شاکرالقادری
    Offline

    شاکرالقادری ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    38
    Likes Received:
    3
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    بلال بھائی آپ کے شگفتہ انداز تحریر سے مسرور ہوا ۔ ۔ ۔ ۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے
     
  30. زین
    Offline

    زین ممبر

    Joined:
    Apr 12, 2011
    Messages:
    2,361
    Likes Received:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کا تعارف

    ملک بلال صاحب اسلام علیکم۔۔۔
    آپ کا تعارف واقعی تعارف کے قابل ہے۔۔۔۔
     

Share This Page