1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے قلم ‌سے (اقراء ناز کی شاعری)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by اقرا99, Nov 13, 2008.

  1. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بھت شکریہ طاھرہ سس

    ھمیشہ خوش رھیں :flor:
     
  2. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    ایک غزل

    بچھڑ کے تم سے ملی ھیں،اذیّتیں کیا کیا
    زمانے بھر سے چلی ھیں عداوتیں کیا کیا

    وفا کی چاہ میں جس پر بھی اعتبار کیا
    صلے میں اُس سے ملی ھیں بغاوتیں کیا کیا

    دلوں کے درد چھپانے کی پردہ داری میں
    ھنسی کے روپ میں دیکھیں بناوٹیں کیا کیا

    رہِ حیات میں جیون گزارنے کے لیئے
    ھر اک مقام پہ لٹتی ھیں خواھشیں کیا کیا

    خبر ھے، ھم نے تمھاری جفا کے بدلے میں
    تمھار ے ساتھ نبھائیں محبّتیں کیا کیا ؟؟

    زمین و زر کی ھوس نے ھر اک زمانے میں
    رفاقتو ں میں عطا کیں رقابتیں کیا کیا

    جبین ناز جھکائی تھی جسکے قدموں میں
    اُسی نے بخشی ھیں غم کی عنایتیں کیا کیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    بہت خوب اقرا بہن

    میں نے‌آپ کی اجازت کے بنا اس کے وزن میں توازن لانے کی کوشش کی ھے امید ھے‌آپ برا نہیں مانیں گی
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    اچھا کلام ھے لکھتی رہیں‌اور‌آتی رہا کریں
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اقراء ناز بہن۔ بےحد خوبصورت کلام ہے۔
    تخیلات کو الفاظ کے موتیوں میں‌ خوبصورتی سے پرویا گیا ہے۔
    بہت خوب ۔ ماشاءاللہ ۔
     
  6. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    اقرا ناز بہن بہت خوبصورت تخیل ہے

    وفا کی چاہ میں جس پر بھی اعتبار کیا
    صلے میں اُس سے ملی ھیں بغاوتیں کیا کیا

    سدا خوش رہیں
     
  7. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بہت شکریہ زھرا اور خوشی ڈیئر ۔ ۔ خوشی جی جب آپ نے کیا ھے تو خوش ھونا ھی پڑیگا ۔ :)
    ویسے پڑھنے میں ناز ے جان پڑھا جائے تو رواں ھی لگتا ھے بہر حال تھینکس جناب
     
  8. نور
    Offline

    نور ممبر

    کیا بات ہے اقراٰء باجی ۔ آپ کی شاعری لاجواب ہے۔
     
  9. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بھت شکریہ نعیم جی، بزم خیال جی ،اور نور ڈئیر

    ھمیشہ خوش رھیں ۔ ۔ اور دوستو میں نے آخری شعر کی تبدیلی کی ھے، ملاحظہ کریں ۔ :happy:

    جبین ناز جھکائی تھی جسکے قدموں میں
    اُسی نے بخشی ھیں غم کی عنایتیں کیا کیا
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت خوب اقراء ناز ۔
    نئی تدوین کے بعد مقطع مزید خوبصورت ہوگیا ہے۔
     
  11. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    ایک نظم

    میر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    یہ مسافتیں،یہ کٹھن سفر ۔ ۔

    یہ ازل سے ھیں میری ھمسفر

    میر ے ساتھ چلنے کے شوق میں،کھیں تھک نہ جائیں تیر ے قدم

    میر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    کبھی منزلیں میرا خواب تھیں ۔ ۔

    جو ملیں تو صرف سراب تھیں، رگ جان و دل کا عذاب تھیں

    میر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    تیری سادگی،تیری چاھتیں ۔ ۔

    میرا مان ھیں،میرا ناز ھیں،مجھے جاں سے بڑھ کے عزیزھیں

    تیرا سنگ ھوتا جو بخت میں

    تو یہ راہ باغ و بہار تھی ۔ ۔ ۔

    مگر اس سفر کی تپشّ میں

    کوئی سایہ دار شجر نھیں ۔ ۔

    جہاں رک کے تھوڑی سی دیر ھم،یہ تھکن یہ گرد اتار لیں

    میر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    میر ے اس سفر کی دھوپ میں

    میرے ساتھ جھلسیں تیرے قدم،یہ کبھی گوارا نھیں مجھے

    یہ ھجر ھی اپنا نصیب ھے ۔ ۔ ۔

    مگرمیر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    تیری زندگی کی مجھے قسم

    کہ یہ تشنگی کے سفر میں اب ، تیری یاد ھوگی قدم قدم

    تیر ے لفظ ھیں میرا حو صلہ ، تیر ے شعر ھیں میر ے راہ بر

    میر ے ھمسفر،میر ے چارہ گر

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    واہ اقراء ناز بہنا۔ اس نظم پر جتنی بھی داد دی جائے وہ کم ہے۔
    بہت پسند آئی ۔ جذبات کی بےساختگی اور روانی بہت عروج پر ہے۔
    بہت ہی داد و ستائش قبول کیجئے۔
     
  13. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    اقرا صاحبہ ۔ بہت اعلی شاعری ہے۔
     
  14. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    بہت خوب اقرا بہن بہت سی داد قبول فرمائیں
     
  15. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    اقراء ناز بہن۔ آپ کی شاعری منفرد اور خوبصورت ہے۔ ماشاءاللہ
     
  16. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    نعیم،وسیم،بزم خیال برادر بھیّا ۔ ۔

    آپکی زرّہ نوازی کی بے حد مشکور ھوں ۔ یہ آپ سبکی محبّتیں ھیں جو میں اس فارم آجاتی ھو ں۔ ۔ :happy: حا لانکہ اردو لکھنا مشکل بھی لگتا ھے :happy:
    بھت خوش رھیں جناب :dilphool:
     
  17. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    بہت خوب
    اقرا جی یہ نظم آپ نے کہیں اور بھی پوسٹ کی ھے کیا ؟ پڑھی ہوئی لگتی ھے مگر کہاں یاد نہیں‌آ رہا
    کہیں اور سے مراد یہی فورم مراد نہیں
     
  18. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    ڈیئر میں ایک اور فارم ھوں ۔ ۔
    اور مینے اس سائیٹ پر شیئر کی ھے، ویسے یہ مینے اسی ھفتے لکھی ھے
    تھنکس جناب
     
  19. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    مجھے لگتا ھے

    میرے ہم سفر میرے چارہ گر میرے ساتھ چلنے کے شوق میں کہیں تھک نہ جائیں تیرے قدم ، اس کی وجہ سے میں نے پوچھا تھا کیونکہ یہ سن رکھا ھے میں نے

    ویسے آپ نے بہت اچھا لکھا ھے
     
  20. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    جی خوشی جی ۔ ۔

    ،، میرے ہم سفر میرے چارہ گر ،، کے عنوان سے کئی نظمیں ھیں تھنکس جی ۔
     
  21. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    میری ایک اور کوشش ۔ ۔ ۔:happy:

    خود پرستی کے اس زمانے میں ۔ ۔
    کیا کسی سے گلہ کر ے کوئی

    دل کے بدلے میں درد ملتا ھے
    بیقراری میں کیا کر ے کوئی ؟

    رو ح کے زخم آنچ دیتے ھیں
    کیسے اسکی دوا کر ے کوئی

    یاد ماضی کے بکھر ے جالوں سے
    اب تو مجھکو رہا کر ے کوئی ۔ ۔ ۔

    زندگی کے اداس صحراء میں
    ابر برسے خدا کر ے کوئی

    اسکی باتوں سے جاں مہکتی ھے
    کیسے خوشبو جدا کر ے کوئی ۔؟

    عمر بھر ناز جس پہ ھو جائے
    کاش ایسی وفا کر ے کوئی ۔ ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اقراء ناز بہنا۔
    ایک ایک شعر پر کئی کئی بار داد قبول کریں۔
    الفاظ میں روانی اور انداز میں شیرینی بہت عمدہ ہے۔ بہت سی داد قبول کریں۔
     
  23. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بھت بھت نوازش جناب :happy:
     
  24. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    اقراء جی آپ کا شاعری میں بہت اعلی زوق ہے :86:
     
  25. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    اقرا ناز بہنا بہت خوبصورت کلام ہے

    رو ح کے زخم آنچ دیتے ھیں
    کیسے اسکی دوا کر ے کوئی

    کس کس شعر کی داد دوں ایک سے بڑھ کر ایک ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  26. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    اقراء ناز ۔ آپ جذبوں کی سچائی کو بہت خوبصورتی سے شاعرانہ قالب میں ڈھالتی ہیں
    آپ کی شاعری پڑھ کر ہمیشہ لطف آتا ہے۔ بہت بہت داد قبول ہو۔
     
  27. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بھت بھت نوازش آپ سب دوستوں کی ۔ ۔:dilphool:
     
  28. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    میری نئی نظم


    اے رات کے راھی چاند سنو ۔ ۔
    میرا ایک ضروری کام کرو ۔ ۔ ۔

    من میت کے شہر میں جانا تم
    اسے میرا حال سنانا تم ۔ ۔ ۔

    میں ھر شب تم کو تکتی ھوں
    کیا وہ بھی رات کو سوتے وقت
    کچھ تم سے باتیں کرتا ھے ؟

    کیا میری سونی آنکھوں کے
    پیغام کبھی وہ پڑھتا ھے ؟

    اے رات کے راھی اس سے کہو کہ ۔ ۔ ۔
    یاد تمھاری آتی ھے،اس دل کو اک پل چین نھیں

    کیوں پریت کے بندھن باندھے تھے ؟
    کیوں آس کے پھول تھمائے تھے ۔ ۔ ؟

    وہ قسمیں وعدے بھول گئے ۔ ۔ ؟
    کیوں ساجن ھم سے روٹھ گئے ؟

    ھم تم بن جی نہ پائینگے
    ،یہ رشتے توڑ نہ پائینگے ۔ ۔

    اے چاند اسے یہ کہنا تم کہ
    آنکھیں اشک بہاتی ھیں ۔ ۔

    یہ ھجر ھراساں کرتا ھے
    میں راہ تمھاری تکتی ھوں

    اور بے کل بےکل پھرتی ھوں
    ھر ھر دن جیتی مرتی ھوں

    اے چاند جب لوٹ کے آنا تم
    اسے میر ے پاس لے آنا تم !

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    بہت خوب اقرا جی ، واہ اچھا کلام ھے
     
  30. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    اقراء جی اچھا کلام شیئر کیا آپ نے :flor:
     

Share This Page