1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاست دانوں کے اسکنڈل اور جناب نواز شریف

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بھوت, ‏27 اگست 2009۔

  1. بھوت
    آف لائن

    بھوت ممبر

  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    میرے وطن کی سیاست کا نہ پوچھو‌حال
    گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں
     
  3. بھوت
    آف لائن

    بھوت ممبر

    ویسے تو خبر آ گئی ہے کہ جماعت اسلامی نے اِس بات کی تردید کر دی ہے
    کہ اُس نے 1990 میں پیسے لیے تھے چور کب کہتا ہے اُس نے چوری کی ہے۔
    نواز شریف کی تردید بھی آ گئی ہے کہ اُس نے پیسے لیے تھے اُس کے بعد یہ بھی کہا ہے کر لو جو کرنا ہے یہ تو میری محبت ہے پاکستانی عوام سے جو میں نے اتنے کم پیسوں میں گزرا کر لیا۔
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    تردید کرنے سے سچ بدل نہیں جاتا
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    سچ کہا راشد جی نے سچ تو سچ رہتا ھے اور اسے یاد بھی رکھنا نہیں پڑتا ، جبکہ جھوٹ کو یاد رکھنا پڑتا ھے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بھوت صاحب۔ گو کہ یہ بات تو روز اول سے عیاں تھی کہ آئی جے آئی دراصل فوج اور خفیہ والوں کی کارستانی ہے۔ لیکن اب ثبوت کے ساتھ حقائق منکشف فرمانے کے لیے شکریہ ۔
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    سمجھ نہیں‌آتی یہ انکشافات 20 سال بعد کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی حالانکہ یہ انکشافات بے نظیر اور مشرف بھی اپنے ادوار میں کرسکتے تھے۔یہ بے وقت کی راگنی ہے۔ یہ انکشافات اگر الیکشن کے دنوں میں ہوتے تو شاید نواز شریف الیکشن میں ناک آؤٹ ہوجاتے لیکن ہماری قوم کا حافظہ بہت کمزور ہے چند دنوں میں قوم بھول جائے گی۔ لیکن جس کسی نے یہ انکشافات کرائے ہیں پرلے درجے کا بے وقوف شخص ہے۔
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    ھاھاھا،ایسا ہرگزنہیں ،،،،،، یہ سارے انکشافات چونکہ فوج کے سابقہ آفیسران کی طرف سے ہو رہے ہیں، اس لیے ایک ہی بات واضع ہوتی ہے ،کہ وہ سب سابقہ ملٹری ڈکٹیٹڑ پرویز مشرف کا محاسبہ نہیں چاہتے ، اگر یہ محاسبہ شروع ہو گیا تو ایسا ممکن ہے کہ ملٹری کے سابقہ ادوار اور موجودہ لیڈر شپ کا نقاب اتر جإئے ، اور بےشمار ایسے مگرمچھ جو ملٹری میں تھے ، ان کو قبروں سے نکال کر پھانسی پر چڑھایا جائے ،، آپ خود سوچیں ، کہ یہ ایک تسلسل سے ملٹری کی سابقہ قیادت ہی کیوں ان سب رازوں سے پردہ اٹھا رہی ہے ، وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ جو لیڈران صاحب ملٹری کے محاسبے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، خود ان کا دامن صاف نہیں ،،،،،اور مزے کی بات یہ ہے ، کہ جن لیڈران کے خلاف وہ ملٹری افیسران مشن انجام دیتے رہے ، ان ہی کی بریت کا اعلان بھی کر رہے ہیں جیسے الطاف حسین ، اور جو ان کا ساتھ دیتے تھے ، ان کو مجرم ثابت کر رہے ہیں ، ،، چونکہ الطاف حسین اور پیپلز پارٹی مشرف کا محاسبہ نہیں چاہتے ،لہذا یہ دونوں پارٹیاں اور لیڈران معصوم ٹھہرے ، "میجر کلیم "کو عقوبت خانےسے میخوں سے ٹھوکا ہوا کس نے آزاد کرایا ؟، "الذولفقار " والوں نے پی آٰئی اے کاجہاز اغوا کرایا اور شام لے گیے تھے،وہ کون تھے ، ،" این آر او "سے کن لوگوں نے فوائد لیے ،یہ پرویز مشرف کے اقدام کو واپس کرنے سے کن کن لوگوں کو تکلیف ہو گی؟ ،، مسٹربخاری جو پاکستان میں ایک ہسپتال بناناچاہتا تھا، کی ٹانگوں پر بم باندھ کر کس نے جبرا اس کا سرمایہ چھینا ، کنٹینروں میں گندھارا کے نواردات کس نے بھر بھر کرلندن بھیجے ،
    "اپریشن مڈنایٹ جیکال "کے سرکردہ اب پیپلز پارٹی کی گود میں کیوں جا کر بیٹھ گئے ، میجر عامر ریٹائرڈ اب زرداری کے ساتھی کیسے بن گئے ، حالانکہ بےنظیر کی حکومت کو گرانے والوں میں بحیثیت مجرم بریگیڈیر امتیاز اور میجر عامر دونو سرکردہ تھے ،اور وہ نوکری سے جبرا ریٹائرڈ کر دییے گیے تھے
    اس پر غور کریں ، کہ یکایک ایسا کیوں ہوا ،اور ایسا کیا ہو گیا، کس کو کہاں اور کہاں استعمال کیا گیا، اور اب کس کس کو استعمال کیا جا رہا ہے ، کہ ہم
    این آر او 'کو بھول جائیں ، پرویز مشرف اور سابقہ ملٹری سربراھان کو بھول جائیں، قومی خزانے سے خورد برد کرنے والوں سے صرف نظر کر لیں، مشرف کے محاسسبہ پر جو لانگ مارچ کا نعرہ لگایا جا رہا ہے کہیں وہ ججز کی بحالی کی طرح کامیاب نہ ہو جائے ،یا پھر،،،،،، ایک اور فوجی انقلاب کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ،،
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    راشد بھاءی ۔ بلدیاتی نظام کے خاتمے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اگر اس تناظر میں بیانات و انکشافات کو لیا جائے تو شاید اس بےوقت کی راگنی کا بروقت ہونا معلوم پڑ جائے ۔ :237:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    واہ بےباک بھائی ۔ آپ کی گہری نظر اور عمیق مشاہدے کی داد دینا پڑتی ہے۔
    بہت خوب تجزیہ ہے۔ اور مبنی برحقیقت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں