1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے قلم ‌سے (اقراء ناز کی شاعری)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by اقرا99, Nov 13, 2008.

  1. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    پھول کھلے یا تارا چمکا

    من کا سونا آنگن مہکا

    جھوم اٹھی دل کی تنہائ

    موسم نے پھر انگڑائ

    تیری یاد کی بارش آئ
     
  2. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے






    اےگردش دوراں،عمر رواں

    کچھ پل کےلئےسستانےدے

    یہ ناتے،ریت،یہ رسم ورواہ

    ان سب سےآنکھ چرانےدے

    یہ جبر مسلسل رشتوںکے

    یہ بندھن آنسو آہوں کے

    اب زننجیریں سی لگتی ہیں

    ان زنجیروں سےپل دوپل

    تھوڑی سی مجھےآزادی دے

    اےعمر رواںکچھ ٹھر زرا

    اےدل کی خلش کچھ چین تو لے

    اس دشت الم میں دیدئہ نم

    کچھ خواب سےدیکھا کرتی ھیں

    خوش فھمی کےبھلاووں سے

    کچھ حرف تسلی دیتی ھیں

    اےعمر رواں کچھ پل کےلئے

    آسودہ نگرمیں جا نےدے

    اس شوخ نظرسےپوچھ تو لیں

    اس راہ پہ کیوںیہ پاگل دل

    انجانی لےپہ دھڑکاہے ؟

    اس موڑپہ کیوں یہ دامن دل

    پھرکس کےآ گے پھیلا ہے؟

    یہ نظریں انکی راہوںمیںکیوںسجدہ ریزی کرتی ہیں؟

    اےگردش دوراں توہی بتا

    اس درد کاحاصل ہجر ہےکیا ؟ ؟


    (naz)
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    کیا ناز شاعر کا نام ھے
     
  4. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    جی میرا پورا نام اقرا ناز ھے اور یہ میری اپنی شاعری ھے :flor:
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    شکریہ بتانے کا ماشائاللہ اچھی کوشش کرتی ھیں آپ

    کیا یہ بھی آپ کی اپنی شاعری تھی
    پھول کھلے یا تارا چمکا

    من کا سونا آنگن مہکا

    جھوم اٹھی دل کی تنہائ

    موسم نے پھر انگڑائ

    تیری یاد کی بارش آئ
    _________
    ________
     
  6. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب جی۔
     
  7. نور
    Offline

    نور ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب اقرا ۔ آپ کی شاعری بہت عمدہ ہے
    اور بہت اچھی لفاظی ہے۔ آپ نے بہت جلد اردو ٹائپنگ سیکھ لی۔ اس پر مبارکباد قبول ہو :dilphool:
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ اقرا باجی ۔ کیا کہنے ۔
    آپ تو بہت زبردست شاعرہ ہیں۔
    بہت عمدہ نظم ہے۔ اور آپ نے بہت جلدی اردو ٹائپنگ پر دسترس حاصل کرلی ہے۔
    آپ ماشاءاللہ بہت ذہین ہیں ۔
    آپ کی مزید شاعری کا انتظار رہے گا۔ :dilphool:
     
  9. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    Buhut shukriya janaab ،، naeem ji aapky topic men ghalti say meny posting kardi hy plz move karden..thanks :

    اے اہل سخن اے دل والو

    یہ ٹوٹے دل کی کہانی ہے ۔ ۔ ۔

    اشکوں کے دیپ جلائے ہیں

    اور ہار کسی نے مانی ہے ۔ ۔ ،

    کچھ ہم نادان اناڑی تھے

    کچھ انکے وار بھی کاری تھے

    یوں دل کی کشتی ڈول گئ

    موسم ک تند ہوائوں سے

    ہم انکے دام میں قید ہو ے

    الفاظ کی ناکہ بندی سے

    ہم پل پل تڑپے جن کے لئے

    وہ مان سے پہر مغرور ہوئے

    میں کچھ کہتی، وہ کچھ کہتا

    ہم دونوں الجہتے رہتے تہے

    اس بحث میں ہار ہماری تھی

    وہ ہار کے بازی جیت گئے

    وہ زخم لگائے جاتے تھے

    ہم کرب چھپائے جاتے تھے

    وہ درد ہمارا سمجھ نہ سکے

    بے درد زمانہ کیا جانے ؟؟

    اک دل ٹوٹا، کچھ خواب لٹے

    تعبیر ملی بربادی کی

    تاریخ کے باب میں رقم ہوئ

    پہر ٹوٹے دل کی کہانی یہ

    (naz)
     
  10. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ، بہت خوب۔
     
  11. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب۔۔جناب۔۔!
     
  12. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے


    شکریہ جناب :flor:
     
  13. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    ایک غزل

    ہم اسیران اہل عھد وفا، بے بسی کب تلک روا رکھتے

    دوستوں سے خلوص مل نہ سکا،دشمنوں سے گلہ کیا کرتے؟

    جن سے حاصل ہو صرف رنج والم ،درد دل کی دوا وہ کیا کرتے؟

    بے حسی لباس اوڑھا تھا، دل کا مدعا بیان کیا کرتے؟

    کوئ اک پھول تم سے کھل نہ سکا، خشک کلیاں ہی کچھ عطا کرتے

    خالی دامن کوئ جیے کیسے ؟کچھ تو یادوں کا زاد راہ کرتے

    کتنی شدت سے تمکو چاہا تھا، اسکا احساس تو زرا کرتے

    زندگی کچھ سھل ہی ہو جاتی، ایک وعدہ جو تم وفا کرتے

    شیشئہ دل تھا چور چور ہوا، سنگ باری نہ یوں رواں رکھتے

    کتنی تھی آس تم سے جان جھاں ، میرے زخموں کی کچھ دوا کرتے

    آپکو مان اپنی ذات پہ تھا ، کچھ ہمیں ناز اپنے آپ پہ تھا

    یوں وہ نازک سی ڈور ٹوٹ گئ ، جسکی بنیاد پر وفا کرتے

    (ناز)
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقرا جی آپ بلاشبہ اچھی کوشش کرتی ھیں :flor:
    میرا خیال ھے آپ کسی اچھے شاعر سے ضرور اصلاح کلروائیں اس سے اپ کے کلام میں‌4 چاند لگ جائیں گے
    اور اگر آپ برا نہ مانیں تو تو مطلع اور مقطع پہ ایک بار پھر سے غور کریں

    کچھ برا لگا تو معذرت نہیں کروں گی کیونکہ اگر آپ کو برا لگا تو آپ اچھی شاعرہ کیسے بن پائیں گی مجھے امید ھے آپ کو کچھ برا نہیں‌لگے گا کیونکہ میں پوری سچائی سے کہہ رہی ھوں
     
  15. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب اقرا۔ آپ نے بہت عمدہ شاعرانہ ذوق پایا ہے۔
    کسی ماہر استاد کی تھوڑی سی توجہ آپکو مزید اچھا شاعر بنا سکتی ہے۔
    خوشی جی کا مشورہ قابل غور ہے۔ :139:
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقراء جی ۔ آپ نے اچھی شاعری لکھی ہے۔
    بہت اچھے اشعار ہیں۔ :mashallah:
    آپ ہماری اردو میں بہت عمدہ اضافہ ہیں ۔
    :a180: :a180: :a180:
     
  17. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے


    بہت شکریہ خوشی،نعیم جی،اور ژہرا :happy:

    خوشی یہ میری خوشنصیبی ہے کہ آپنے قیمتی مشورہ سے نوازا ۔

    1،،2 شاعروں سے تصحیح کروائ تھی،،بس وہ کیا ھے کہ شاعری منظرعام پر لانے

    کے لئے نہیں کی ،،،ویسے ہی شوقیہ الٹی سیدھی سی کوشش ھے ۔

    جو کہ آپ لوگوں کے سے شیئر کر دی :happy:

    یہ آپ سب کا حسن نظر ھے کہ آپ نے پسند کیا ،،،ایک بار پھر شکریہ
     
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقرا جی ۔
    ہماری اردو پیاری اردو ایک خوبصورت اور پربہار گلشن ہے ۔۔
    یہ گلشن تو سجایا ہی اسی لیے گیا ہے کہ سب پھول اپنے اپنے رنگ، اپنی اپنی خوشبو سے اسکی رونقیں بڑھاتے رہیں۔
    اس لیے آپ اپنے اظہارِ خیالات بذریعہ شاعری جاری رکھیے۔
    ہم سب منتظر رہیں گے :flor:
     
  19. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے


    بہت نوازش جناب :happy:
     
  20. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    (میری امنگو،،،)

    میری امنگو زرا سا ٹھہرو ۔ ۔ ۔

    خوشی مجھے چھوڑ کر چلی ہے

    بہار رستہ بدل چکی ہے ۔ ۔ ۔

    سکوں کےلمحے سسک رہے ہیں

    دلوں میں کھنڈر اتر رہے ہیں

    غموں سے کہدو کہ مسکرائیں

    میری امنگو ابھی نہ جاؤ

    ابھی تو پہلی خراش آئ ہے

    وہ بھی احساس کی زباں پر

    ابھی تو آئینگے غم ہزاروں

    روح پر، دل پہ جسم و جاں پر

    ابھی صرف ابتدا ہوئ ہے

    ابھی سے تم چھوڑ کرنہ جاؤ

    میری امنگو زرا رکو تو ۔ ۔ ۔

    ہجر کی راتیں دراز تر ہیں

    وصل کی صبحیں کہاں تلاشوں ؟

    کسے دکھاؤں خراش دل کی ؟

    میری امنگو زرا سنو تو ۔ ۔ ۔

    وہ جسکی چاہت میں جگ کو چھوڑا

    وہ ہی اندھیرے بخش گیا ہے

    اکیلا پن کربناک سا ہے

    شب پشیمان ڈس رہی ہے

    میری امنگو ابھی نہ جاؤ، میری امنگو چلی بھی آؤ​
     
  21. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت اچھے اقراء جی ۔ آپ کا تخیل اور الفاظ کا چناؤ بہت عمدہ ہے۔
    بہت سی داد قبول کیجئے۔ :a180:
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقراجی ۔ آپکی نظم بہت اچھی ہے۔ ماشاءاللہ ۔
    اظہار ما فی الضمیر کی صلاحیت ایک بہت بڑی دولت ہے
    اور مبارک ہو آپکو کہ آپکے پاس یہ دولت موجود ہے۔ :mashallah:
     
  23. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقرا جی بہت خوب۔
    بہت عمدہ اظہار ہے جذبات کا
    بہت پسند آئی۔
    امید ہے آپ سے مزید اچھا کلام سننے کو ملتا رہے گا۔
     
  24. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب جناب۔۔۔ :222:
     
  25. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    زرہ نوازی ،نعیم ، مبازر اور ساگراج بھائ ۔ :flor: :flor: :flor: :flor: :flor:

    آپ لوگوں کی محبتوں نے مجھے مقروض سا کردیا :happy:

    زہرا :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :a191:
     
  26. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے


    ایک غزل

    کتنی حسیں ہے شام چلے آئیے زرا

    ہونٹوں پہ ہے پیام چلے آئیےزرا

    یہ انتظار صرف میرا کام ھی رہا ؟

    تکتے ہیں صبح وشام چلے آئیےزرا

    راہ حیات کاٹنا مشکل ہے کس قدر ؟

    کٹتی نہیں تمام چلےآ ئیے زرا

    چاہیں اگرتو چاند ستارے سمیٹ کر

    کرتے ہیں اہتمام چلے آئیے زرا

    کب سے نگاہ ناز تو ھے محو انتظار

    کرنے اسے سلام چلے آئیے زرا

    (ناز)
     
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ واہ واہ ۔ بہت خوب اقراء ناز جی ۔
    اس غزل میں تو آپ نے کمال کردیا۔ بہت ہییییییی عمدہ غزل ہے۔
    چاند ستارے کا اہتمام بہت خوب لگا۔ :a180:
     
  28. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ واہ واہ ۔ بہت خوب اقراء ناز جی ۔
    اس غزل میں تو آپ نے کمال کردیا۔ بہت ہییییییی عمدہ غزل ہے۔
    چاند ستارے کا اہتمام بہت خوب لگا۔ :a180:[/quote]


    جی نوازش جناب :happy:

    بھت شکریہ :flor:
     
  29. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Re: میرے قلم ‌سے

    اقراء جی بہت خوب :dilphool:
     
  30. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Re: میرے قلم ‌سے

    buhut shukriya janaab
     

Share This Page