1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by intelligent086, Nov 7, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے
    ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے

    درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
    کویٌ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے

    کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں
    مرا حبیب کرے کویٔ دوسرا نہ کرے

    مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر
    خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے

    اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں
    تمام عمر رہایٔ کی وہ دعا نہ کرے

    شعورِ نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ
    وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے
    ''ادیب راۓ پوری''


     
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ !
    خوبصورت شیئرنگ،جزاک اللہ۔
     
    intelligent086 likes this.

Share This Page