1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب سے پہلے ہو سرِمحفل خدا کا تذکرہ ۔۔سیدہ زینب سروری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏2 جون 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    سب سے پہلے ہو سرِمحفل خدا کا تذکرہ
    چھیڑ دے پھر سرورِ ہر دو سرا کا تذکرہ

    ہو رہا ہے حُسنِ روۓ والضحٰی کا تذکرہ
    تا ابد ،شمس الدالضحٰی ، بدرالدجٰی کا تذکرہ

    لا سکی جس کی نہ دنیا حشر تک کوئی مثال
    ہےاسی محبوبؑ کے صدق و صفا کا تذکرہ

    فرش تا عرشِ بریں ہے آپ ہی کا ذکرِ خیر
    خود بھی کرتا ہے خدا خیر الوراؑ کا تذکرہ

    ہے درود و ذکر اُن کا باعثِ اجر و ثواب
    ہو ادا دل سے حبیبِ کبریا کا تذکرہ

    ہر گھڑی ہے چاہنے والوں کے وردِ لب ثنا
    اور ہے ان کے کرم، جود و سخا کا تذکرہ

    ظلمتِ شب ہو گئی کافور جب آۓ حضور
    انس و جاں باہم کریں رب کی عطا کا تذکرہ

    ہیں عمر، عثمان و بوبکر و علی سب چار یار
    کر رہی ہے ہر زباں اُن کی وفا کا تذکرہ

    مشکبو ہو جب دہن ،ہوں حرف بھی سارےگلاب
    تب کرو زینب کہیں آلِ عبا کا تذکرہ
    ---------
    سیدہ زینب سروری

     
    Last edited: ‏2 جون 2020
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    سب سے پہلے ہو سرِمحفل خدا کا تذکرہ
    چھیڑ دے پھر سرورِ ہر دو سرا کا تذکرہ

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہو رہا ہے حُسنِ روۓ والضحٰی کا تذکرہ
    تا ابد ،شمس الدالضحٰی ، بدرالدجٰی کاتذکرہ

     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    لا سکی جس کی نہ دنیا حشر تک کوئی مثال
    ہےاسی محبوبؑ کے صدق و صفاکاتذکرہ

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    فرش تا عرشِ بریں ہے آپ ہی کا ذکرِ خیر
    خود بھی کرتا ہے خدا خیر الوراؑ کا تذکرہ

     
    وقار احمد بھٹی اور محمد ذولفقار قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہے درود و ذکر اُن کا باعثِ اجر و ثواب
    ہو ادا دل سے حبیبِ کبریاکاتذکرہ

     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہر گھڑی ہے چاہنے والوں کے وردِ لب ثنا
    اور ہے ان کے کرم، جود و سخا کاتذکرہ

     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ظلمتِ شب ہو گئی کافور جب آۓ حضور
    انس و جاں باہم کریں رب کی عطاکاتذکرہ
     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہیں عمر، عثمان و بوبکر و علی سب چار یار
    کر رہی ہے ہر زباں اُن کی وفا کا تذکرہ

     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    مشکبو ہو جب دہن ،ہوں حرف بھی سارےگلاب
    تب کرو زینب کہیں آلِ عبا کاتذکرہ

     
  11. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  12. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد ذولفقار قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں