1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرم ہے آلِ نبی کا کہ میں حسینی ہوں (ہدیہ عقیدت)

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by نعیم, Oct 20, 2015.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بحمداللہ تعالیٰ وبتوفیقہ محرم الحرام کی نسبت سے آج صبح اھلبیتِ اطہار علیھم السلام کی بارگاہ میں ہدیہ و نذرانہ کے طور پر کچھ گلہائےعقیدت ترتیب پاگئے۔ تمام محبانِ اہلبیت پاک کے پیشِ نذر ہیں۔


    اللھم صل علیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہ واھل بیتہ وصحبہ وبارک وسلم

    کرم ہے آل نبی کا کہ میں حسینی ہوں
    میرا ایمان ہے پختہ کہ میں حسینی ہوں


    وہی خدا کا ہے بندہ ، وہی غلامِ نبی
    ہے جس نے دل سے یہ مانا کہ میں حسینی ہوں


    فقیر جب سے بنا ہوں درِبتول کا میں
    ہوں بادشاہوں سے اچھا، کہ میں حسینی ہوں


    غموں کی دھوپ نہ آئے گی جو ہے مرے سرپہ
    علی کے نعل کا سایہ ، کہ میں حسینی ہوں

    میں ہوں غلام در غلام در غلامِ علی
    ہے میرا نسب پاکیزہ کہ میں حسینی ہوں


    خدایا نسل کو میری بھی دے ایماں ایسا
    ہواِن کے لب پہ بھی نعرہ کہ میں حسینی ہوں


    قبر میں تم سے نکیروں نے گر سوال کیا
    تو تم جواب میں کہنا کہ میں حسینی ہوں

    میدانِ حشر میں پیاسا بھلا رہوں کیونکر
    ملے گاحوض سےپیالہ کہ میں حسینی ہوں

    سبق یہ سیکھا ہے کربل سے، ظلم کے آگے
    کبھی نہ سرکوجھکایا کہ میں حسینی ہوں

    نبی کے دین کی خاطر ہے میری جاں حاضر
    ہے یہ وفا کا تقاضا کہ میں حسینی ہوں


    یزیدِ وقت سے کہہ دو سجائے پھر کربل
    رضا کا سرہےبسجدہ کہ میں حسینی ہوں

    کلام : محمد نعیم رضا قادری۔ ویانا۔ آسٹریا۔20اکتوبر2015
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم likes this.
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ۔ پاکستانی بھائی۔ سلامت باشد
     
  4. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    Offline

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    Joined:
    May 13, 2020
    Messages:
    13
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    ماشائ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب

    اسی بحر اسی ردیف پر ایک کلام آسان زبان میں برسوں پہلے لکھ چکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔الحمداللہ
    بہ غور سن لے زمانہ کہ ہم حسینی ہیں
    بنے گا خلد ٹھکانا کہ ہم حسینی ہیں

    پیشگی معذرت۔۔۔۔۔
    البتہ آپ کے اشعار میں کچھ تشویش ہو رہی ہے بحر کے حوالے سے ۔۔۔شاید کچھ گھٹ یا بڑھ رہا ہے ۔
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اصلاح کی التماس ہے۔
     

Share This Page