1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ ہی اللہ ۔ ہے بس یارو ۔ اللہ ہی اللہ (مُظؔفّر وارثی)

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, May 9, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:

    وہ سب کا مالک ہے
    جس کا عرشِ مُعلّیٰ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    ذہن و دل سے اِک پردہ سا ہٹتا جائے
    اوراقِ روز و شب وقت پلٹتا جائے
    پڑھتا جاؤں قدرت کا رنگین مجلّہ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    دریا صحرا سورج چاند ستارے اس کے
    منظر اور رُتیں اس کی ہم سارے اُس کے
    اپنی پونجی اِک پیشانی ایک مُصلّیٰ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    ساری دنیا فانی باقی ذات اُسی کی
    یہ دنیا میخانہ ساقی ذات اُسی کی
    تھام لو اُس کی رسی اُس کے نبی کا پَلّہ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    دنیا اِک شہکار ہے مولا کی ندرت کا
    کرتے ہیں اعلان سبھی اس کی قدرت کا
    مٹی، پانی، آگ، ہوا، پھل، میوے، غلّہ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    جس کے بس میں جان مری اُس کے گن گاؤں
    آتی جاتی سانسوں پر میں کیا اتراؤں
    راکھ کا ڈھیر بنادے موت کا ایک ہی ہلّہ
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ

    دیکھ رہا ہوں میں اپنا انجام مُظؔفّر
    میرے تن پر ہے پیلا احرام مُظؔفّر
    پاؤں کے انگوٹھے میں لوہے کا چھلّا
    اللہ ہی اللہ
    ہے بس یارو
    اللہ ہی اللہ
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  6. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبارکاتہ
    سبحان اللہ
    بہت عمدہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا​
     
    محمد رضوان likes this.
  7. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    intelligent086 likes this.
  8. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ثمہ آمین یا رب العالمین
     

Share This Page