1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری وجہ بقا لا الہ الا اللہ ۔ بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 15, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری وجہ بقا لا الہ الا اللہ
    ہے انبیا کی صدا لا الہ الا اللہ
    سکون قلب کی دولت کا یہ خزانہ ہے
    ہے روح و دل کی غذا لا الہ الا اللہ
    رہے نہ کیوں وہ گناہوں سے پاک پھر لوگو
    پڑھے جو صبح و مسالا الہ الا اللہ
    وظیفہ اس کا کریں سب صحابہ اور امام
    ہے ورد آل عبا لا الہ الا اللہ
    لکھا وہ جاۓ موحد خدا کے دفتر میں
    کہے جو وقت قضا لا الہ الا اللہ
    یہ چاند سورج و تارے بناۓ ہیں جس نے
    و ہی ہے میرا خدا لا الہ الا اللہ
    وطیفہ ہے یہی سب سے عظیم دنیا میں
    ہے اہل حق کی نوا لا الہ الا اللہ
    حسین پر تھا مصایب کا آسماں ٹوٹا
    مگر تھی لب پہ صدا لا الہ الا اللہ
    ہوئی ہے اس پہ عنایت ضرور مولا کی
    وہ جس نے دل سے کہا لا الہ الا اللہ
    جو پوچھی میں نے حقیقت نبی سے وحدت کی
    جواب مجھ کو ملا لا الہ الا اللہ
    نہیں ہیں اس سے شناسا جو دل کے کالے ہیں
    ہے نور حق کی ضیا لا الہ الا اللہ
    وطیفہ نام بشر کا میں کر نہیں سکتا
    فقط ہے ورد مرا لا الہ الا اللہ
    بلالؔ کیسے بھلا دوں وظیفہ میں اس کا
    ہے میرے دل پہ لکھا لا الہ الا اللہ
    ----
    (کلام: بلالؔ رشید)
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page