1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آصف ریحان

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از Asif Rehan asi, ‏9 اکتوبر 2018۔

  1. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    اردو کا ایک نالائق طالبعلم۔
     
  2. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم
    ہماری اردو میں خوش آمدید۔آصف ریحان صاحب

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں

    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن

    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    یا
    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں

    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن

    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    محمد آصف ریحان۔ والد صاحب اور انکے تایا زاد بھائی نے ملکر رکھا تھا۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    آصیؔ۔ پہلے اس نام سے پکاراجاتا تھا۔ پھر ادب پہ طبع آزمائی کی ناکام جسارت کی ہے۔
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    زندگی کی ٢٨ بہاریں دیکھ لی ہیں۔ البتہ بہار کا مطلب فقط موسم تک رہا۔
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    دبئ۔ بسلسلہ رازگار ٢٠١٥ء سے۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    بی۔کام۔ میٹرک تک تو گھر والوں نے زبردستی پڑھایا پھر شوق پیدا ہوا کہ اللہ کی اس عظیم نعمت کی قدر کی جائے۔ جب قدر کی تو سلسلئہ تعلیم رک گیا اب وقت نہیں ملتا۔
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    سابقہ: کرکٹ، موسیقی، گھومنا پھرنا۔
    جو سابق نہیں ہوئے جاری ہیں: تاریخ خصوصاً اسلامی، اللہ کی تخلیقات کے بارے میں جاننا، ادب کا مطالعہ اگر وقت ملے تو، اصلاح اعمال، دوسروں کی مدد کی سہی کرنا وغیرہ۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    ایڈمن آفیسر سابقہ اکاؤنٹنٹ اور پی آر آو۔
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    انشااللہ اپنا کاروبار۔ تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کرنا۔
    گھر والوں کا میرے لئے بہت خطرناک منصوبہ ہے: شادی خانہ بربادی۔ مگر ابھی تک اس موذی مرض سے محفوظ ہوں۔
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    سرچ انجن گوگل۔
     
    آصف احمد بھٹی، زنیرہ عقیل، کنعان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا بہت شکریہ۔فورم کیسا لگا آپ کو ؟
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    بہت زبردست
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    السلام علیکم

    آہا! ایڈمن اور ساتھ پی آر او، سب کچھ اپنے ہاتھ میں، ویزہ تو آسانی سے مل سکتا ہے کسی کے لئے، سمائل

    کمپنی کا نام؟

    والسلام
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    اپنی عمدہ تحریروں سے فورم کی رونق میں اضافہ کریں
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

     
  10. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    عمدہ تو نہیں پھر بھی کوشش کروں گا کچھ پڑنے لائق پیش کروں۔ انشاءاللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    انتظار رہے گا
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    زینب کو انصاف مل گیا دل کو تسلی ہو گئی کہ ابھی انصاف ہوتا ہے۔
    اب ہمیں انتظار ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو کب انصاف ملے گا۔ بلدیہ فیکٹری میں جان کی بازی ہارنے والے شہید ہوئے یا کئے گئے۔ آرمی اسکول کے معصوم شہداء ، سیاسی و مذہبی جلسوں میں بے موت مرنے والوں کی روح کو کب قرار دلایا جائے گا۔ کرپٹ حکمرانوں کو بےنقاب کرنےوالے موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے مگر ظالموں کو تاج پہنائے گئے۔ شاہزیب، مہوش، ڈاکٹر عافیہ، طیبہ، اور ان جیسے ہزاروں لاکھوں لوگ انصاف کے منتظر ہیں اور ہمیں یقین ہے انصاف ہوگا لیکن کیا ہر بار عوام سڑکوں پہ نکل کر منصفوں کو یاد دلائے گی کہ آپکا کام انصاف فراہم کرنا ہے؟؟؟ یا پھر انصاف ملنے کیکئے دو تین نسلیں انتظار کریں؟کاش اربابِ اختیار کے دلوں میں خوفِ خدا بیدار ہوجائے۔۔۔۔
     
    Last edited: ‏18 اکتوبر 2018
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    ڈاکٹر عافیہ کے علاوہ باقی سب کیس ہمارے ملک میں ہوئے ہیں اور ان کا انصاف ہماری عدالتوں نے دینا ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ میں قید ہیں اور یہ ہماری حکومت کا کام ہے کہ وہ امریکہ سے بات کرے پچھلی حکومتوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا
    امید ہے کہ مستقبل میں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملےگیا
    ان شا ء اللہ
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    میرے محترم بھائی
    اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں
    اچھے کی امید رکھنی چاہیے
    ان شا ء اللہ ہمارے پیارے وطن پاکستان میں بھی انصاف کا بول بالا ہوگا
    اللہ رحم فرمائے
    آمین
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    نوازش۔ میں تو سیکھنے کی غرض سے اس فورم کیساتھ وابسطہ ہوا ہوں البتہ کچھ شیئر کرنے لائق ہوا تو ضرور جسارت کرونگا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    انشاء اللہ سب اچھا ہوگا بس کبھی انسان برسوں سے چلتی ناانصافی سے تنگ آجاتا ہے۔ انشاءاللہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن محفوظ اور مضبوط پاکستان ملے گا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    میرا مقصد فقط یاددہانی کرانا تھا کہ یہ لوگ آپکی توجہ کے منتظر ہیں۔ انصاف فراہم کرنا عدلیہ کا کام ہے اسکا فروغ اور عمل درآمد سب کا فرض ہے۔
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    :InshaAllah:
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہر شخص طالب علم ہے
    لیکن ہر شخص کچھ نہ کچھ خاص رکھتا ہے
    بس ہم جو آپ کے پاس ہے اس سے مستفید ہونا چاہیں گے
    بہت بہت شکریہ
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    وقت کی تنگی میں اگر فرصت ملی تو کچھ پیش کرونگا نوازش کا شکریہ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ضرور ضرور محترم ہم انتظار کرینگے
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    nice sharing amazing
     
    Asif Rehan asi نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    نوازش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں