1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی عرب پر حوثیوں کا خوفناک بیلسٹک میزائل سے حملہ دارالحکومت ریاض دھماکے سے گونج اٹھا

Discussion in 'خبریں' started by زنیرہ عقیل, Dec 20, 2017.

Thread Status:
Not open for further replies.
  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    سعودی دارالحکومت پر حوثیوں کا میزائل حملہ، ریاض دھماکے سے لرز اٹھا، الیمامہ پیلس سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، حملہ کر کے خفیہ ٹھکانوں کی جانب بھاگتے حوثیوں پر اسلامی اتحادی طیاروں کی بمباری،22جنگجو ہلاک۔تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں نے میزائل حملے میں الیمامہ پیلس کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے جبکہ الیمامہ پیلس سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کی زوردار آواز نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سعودی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناسعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قیام امن کے لیے سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے سعودیہ پر حملوں میں ملوث حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22جنگجو ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو سعودی عرب پرحملوں کے بعد اپنے خفیہ ٹھکانوں کی طرف جاتے دکھایا گیا ہے، اسی فوٹیج میں اتحادی طیاروں کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔فوٹیج سے ظاہرہوتا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پرحملوں کے وقت نشانہ بنایا گیا۔
     
  2. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    معصوم افراد یمن میں ہلاک
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    معصوموں کو کیا فکر ایران انکو اسلحہ دے رہا ہے نا
     
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    سعودی عرب نے ایران پر ایک مرتبہ پھر حوثی باغیوں کی حمایت اور ان کی مدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمن میں قیامِ امن کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ ... اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کی
     
    ناصر إقبال likes this.
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    یمن کے ڈپٹی آرمی چیف جنرل احمد سیف الیافی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں کے درمیان واقع ارخبیل کے سات جزیرے یمنی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے ایرانی اڈے ہیں۔ ان جزیروں سے المخا اور الحدیدہ بندرگاہوں تک ایران اسلحہ پہنچا رہا ہے جہاں یہ اسلحہ حوثی باغیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ ارخبیل یمن کے مغربی ساحل سے قریب واقع جیبوتی کے ابخ علاقے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

    [​IMG]
    ایران پہلے مرحلے میں اسلحہ ان جزائر تک پہنچا جاتا ہے، وہاں سے موقع پاتے ہی اسلحہ الحدیدہ اور المخاء بندرگاہوں میں حوثی باغیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

    اخبار ‘الشرق الاوسط‘ سے بات کرتے ہوئے یمنی ڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ حال ہی میں یمنی باغیوں نے ایرانی ساختہ ایسے بم استعمال کیے ہیں جو ماضی میں لبنانی حزب اللہ استعمال کرتی رہی ہے۔

    [​IMG]
    ایک دوسرے سیاق میں بات کرتے ہوئے جنرل الیافعی نے کہا کہ یمن میں مختلف محاذوں پر تازہ جھڑپوں کے دوران درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر جنگجو ایرانی تعلیمی اداروں سے تربیت یافتہ تھے۔ حوثی ملیشیا کی بڑی تعداد المخاء میں محاذ جنگ پر بھی ماری جا چکی ہے۔
     
    ناصر إقبال likes this.
  6. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    میں سول ایوی ایشن میں کام کر رہا ہوں میں سعودی حکومت کے خلاف پوسٹ نہیں کرتا،،
     
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ببانگ دہل سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں سعودی عرب کے مخالفین کی ہم کھلم کھلا مخالفت کرتے ہیں
     
    ناصر إقبال likes this.
  8. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    یہ ٹھیک نہیں ہے سعودی عرب کی حمایت ممکن نہیں
     
  9. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    مجھے ان لوگوں سے شدید اختلاف ہے جو سعودی عرب کے ساتھ تعاون یا حمایت کو ایران کی عینک سے دیکھتے ہیں ، ایران اپنی جگہ پر محترم ہمسایہ ہے مگر سعودی عرب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ہمیں سعودی حکومت اور وہاں کے عوام کی تشویش کو مدِنظر رکھنا ہو گا، سعودی عرب سے ہمارا اتحاد ایران کے خلاف نہیں۔ آخر ایران نے بھی پاکستان کے دشمن نمبر ایک بھارت سے بہت بڑے معاہدے کر رکھے ہیں، اس کی سرزمین کلبھوشن یادیو کے استعمال میں رہی ہے، ایران ایک ہمہ مقتدر ملک ہے اور اسے اپنے فیصلے کرتے ہوئے پاکستان سے ڈکٹیشن لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اسی طرح پاکستان بھی ایک خود مختارملک ہے اور اسے اپنے فیصلوں میں ایران کی رائے سے متاثر ہونا ضروری نہیں، ہر ملک اپنے آزادانہ فیصلوں کے باوجود اپنے دوسرے دوستوں سے برابری کے تعلقات رکھ سکتا ہے ا ور ایران ا ور پاکستان پچھلے کئی عشروں سے اسی تنی ہوئی رسی پر کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
     
    ناصر إقبال likes this.
  10. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    شیعہ مسلمان ہیں غیر مسلم ہے ۔۔جواب دیں
     
    ھارون رشید likes this.
  11. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    پاکستان سعودی حکومت سے پیسہ نکالتا ہے اور وہ کچھ نہیں بولتا پاکستانی فوج سعودی حکومت کی حمایت کرتی ہے پاکستان اور سعودی افواج یمن سے لڑ رہے ہیں
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جو بحث آپ یہاں چھیڑنا چاہتے ہیں میں اس بحث میں نہیں پڑتی مذہبی منافرت کو ہوا دینے سے کوئی فائدہ نہیں
    میں یہ سوال بھی کر سکتی ہوں کہ ہندو مسلم ہیں یا کافر؟ ایران کے انڈیا کے ساتھ تعلقات ہیں تو ہم اسے مذہبی مسئلہ کیوں بنائیں
    میں کہہ چکی کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہتر تعلقات ہیں اور خانہ کعبہ اور میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہوئے اس سر زمین کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھے تو پاکستان کے غیور افواج چھپ نہیں رہ سکتے میں تو چاہتی ہوں کہ پوری دنیا کے مسلم ممالک کی ایک ایسی مشترکہ فوج ہو جو میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سرزمین کی حفاظت کرے

    1979میں جب خانہ کعبہ پر شدت پسندوں نےحملہ کیا تو سعودی فرمانروا شاہ خالد نے 32 علماء پر مشتمل سپریم کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کر لیااور خانہ کعبہ کے دفاع کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیاگیا اور درخواست کی کہ پاکستان خانہ خدا کے دفاع کیلئے اقدامات کرے جس پر جنرل ضیاء الحق نے ایس ایس جی کمانڈوز کا ایک دستہ ترتیب دیا اور اسے حرم کی پاسبانی کیلئے بھیجا گیا پاک فوج نے غیر معمولی سرعت سے تمام دہشت گردوں پر قابو پالیا اور سب کو فوری طور پر گرفتار کر لیا یرغمالیوں کو رہائی دلائی گئی۔اس طرح اللہ تعالی نے یہ عظیم سعادت پاکستان کو عطا کی۔

    اللہ ہمارے ان روحانی مراکز مکہ و مدینہ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ اور انہیں حاسدوں کے شر سے محفوظ و مامون رکھے۔آمین
     
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

  14. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    سعودی عرب نے ہمیشہ دہشت گردی کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے اور اس طرح کی تخریب کاری وہ اپنی بقاء کی کنجی سمجھتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے 2016 میں 75 ارب ڈالر انڈیا میں انوسٹ کئے۔ کیا انڈیا مسلمانوں کا دشمن نہیں؟

    سعودی عرب میں کام کرنے والے اکثر سینئر ہندو ہیں کیا مسلمان ناپید ہوگئے ہیں؟

    سعودی عرب نے پاکستان کو ہمیشہ اپنی بقاء کے لئے استعمال کیا ہے جبکہ سعودی لوگ پاکستانیوں سے انتہا درجے کی نفرت کرتے ہیں۔

    ایران کے بارے میں پاکستانیوں کو کچھ علم نہیں۔

    ایران نے پچھلے 900 برس میں کسی ملک پہ حملہ نہیں کیا۔۔۔۔

    اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اگر کوئی اسلامی ملک آواز اٹھاتا رہا ہے تو وہ صرف اور صرف ایران ہے۔۔۔۔۔۔
     
    ناصر إقبال likes this.
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ایرانی میزائل حملے تہران کی خطرناک جارحیت ہے حوثیوں کے پاس ایرانی میزائل جادو سے آئے
    اور آگے کی کہاںی ہم نہیں کہتے خود ایرانی کہتے ہیں:
    ایرانی حزبِ اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت اور صحافی محمد نوری زاد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی رجیم سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل کے حملے میں ملوث ہے۔حوثیوں نے یمن سے یہ میزائل داغا تھا ۔
    نوری زاد نے ایرانی رجیم کو عراق اور شام میں مداخلت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کو قرون وسطیٰ کا خونیں رجیم قرار دیا ہے ۔

    اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب پر حملے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو
     
  16. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    برائے مہربانی ایسی لڑیاں نہ بنایا کریں جس سے بحث شروع ہو جائے اور فورم کے ماحول پر اثر انداز ہو ۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    محترم یہ لڑی ایک خبر کی ہے جس میں کوئی اختلافی بات نہیں ہے البتہ ہر شخص کی اپنی رائے ہے
     
    ناصر إقبال likes this.
  18. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہاہاہاہا مجھے دوغلی سیاست پسند نہیں مخالفت اور کیا ہوتی ہے جناب؟؟؟؟؟؟
     
    ناصر إقبال likes this.
  19. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    شاید آپ بھول گئے
    افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے والے شمالی اتحاد ایران کے پالے ہوئے تھے جو اس وقت جعلی طالبان بن کر پاکستان میں دہشت گردی کی کار روائیاں کر رہے ہیں
    ایران عراق جنگ میں سات لاکھ کے لگ بگ اموات ہوئیں وہ بھی نو سو سال پرانا نہیں
    ایران نے خانہ کعبہ پر قبضہ کا خواب دیکھا تھا اور اپنے دہشت گرد بھیجے تھے جن کو ناکوں چنے چبوائے پاکستانی غیور افواج نے
     
    ناصر إقبال likes this.
  20. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    مجھے سیاست پسند نہیں ہے، سعودی قواعد و ضوابط کے مطابق حکومت کے خلاف لکھنا میرے لئے اچھا نہیں
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  21. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بھی نہ ہی لکھیں تو اچھا ہے
     
    ناصر إقبال likes this.
  22. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    مجھے دکھائیں جہاں لکھتا ہوں۔ میں سچ لکھتا ہوں۔ مجھے سچ پسند ہے۔
     
    ھارون رشید likes this.
  23. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    سسٹر ہم سب کی یہ عادت ہے کہ ہم کوئی بھی موضوع ہو چاہتے ہیں کہ جیسی ہماری معلومات ہے ویسی ہی بحث چلے
    ہم سامنے والے فریق کی بات سمجھنے کے بجائے اپنی مہارت جگانے کی کوشش کرتے ہیں
    امید ہے آپ سمجھ گئی ہونگی
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بھائی وہ ہی سچ نہیں ہوتا جو ہم جانتے ہیں
    اور بھی بہت کچھ سچ ہوتا ہے
    احترام اور برداشت بہت ہی ضروری ہے
     
    ناصر إقبال likes this.
  25. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    یہ میری غلطی نہیں ہے۔ میں آہستہ بات کرتا ہوں ۔ میں ہمیشہ احترام کرتا ہوں۔
     
    ھارون رشید likes this.
  26. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ایک خبر والی لڑی پر اگر کوئی جھٹ سے یہ سوال داغ دے کہ شیعہ مسلمان ہیں یا غیر مسلم تو حیرت ضرور ہوتی ہے
    مجھے بھی عجیب لگا کہ یہاں اس سوال کا مطلب ہی نہیں نکلتا پھر میرا اس سوال پر جواب بھی دیکھ لیجئے
     
  27. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    آپ ک و غلط نہیں کہا
     
  28. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ویسے ہم لڑ نہیں رہے بھائی تبادلہ خیال کر رہے ہیں میں سعودی عرب کو سپورٹ کر رہی ہوں اور ایران کو میرا اختلاف اتنا سا ہے کہ تمام ممالک اپنی پالیسیوں کے پابند ہیں اگر پاکستان کسی ملک کی حمایت کرتا ہے تو بحثیت پاکستانی ہم بھی قبول کرتے ہیں اگر پاکستانی کی سالمیت کا انحصار اسی میں ہے اور مذہبی منافرت نے تو پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے ہر معاملے میں مذہب کا سہارا لے کر انتشار نہیں پھیلانا چاہیے
     
  29. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    شیعہ مسلمان ہیں یا غیر مسلم جواب دیں( صرف ہاں یا نہیں) محسوس نہیں کرتے
     
  30. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہر کلمہ گو مسلمان ہے جو اللہ پر ایمان لایا ہے
    جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لایا ہو
    جو اللہ کی کتابوں پر ایمان لایا ہو
    جو اللہ کے رسولوں پر ایمان لایا ہو
    جو ملائکوں جنت اور جہنم اور روز محشر پر ایمان لایا ہو
     
Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page